العادل مفت اردو کوچنگ کے بچوں نے میٹرک میں کامیابی کا پرچم لہرایا۔
العادل مفت اردو کوچنگ کے بچوں نے میٹرک میں کامیابی کا پرچم لہرایا۔
ضویا انوار 95 سعدیہ 91 شاہین 87 اقرا 85 ذیشان 84 فیصدی لاکر اردو کا نام روشن کیا
مہواویشالی/ شبانہ فردوس /چہرہ کلاں بلاک کے تحت گزشتہ 20 سالوں سے اردو زبان کے فروغ کے لئے العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر اپنے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے واضح ہو کہ گزشتہ دنوں انٹر میڈیٹ کے ریزلٹ میں کئ طلبہ و طالبات العادل مفت اردو کوچنگ کے بانی و سربراہ حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ، صحافیہ و کوچنگ کی استانی شبانہ فردوس صاحبہ صوفی محمد نوشیرواں عادل قادری مجیبی علیہ رحمہ و نیک خاتون محترمہ فاطمہ خاتون صاحبہ کا نام ، کوچنگ کا نام معاشرے میں اپنا نام روشن کیا اس درجہ میں بھی 80 سے 90 فیصدی لاکر کامیابی حاصل کی وہیں 31 مارچ 2024 کو میٹرک ریزلٹ شائع ہونے کے بعد معاشرے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات اول درجہ سے اوپر نمبر لاکر ہرشخص کو خوش کرنے کا کام کیا معلوم ہوکہ ضویا انوار ولد ماسٹر انوار الحق سوندھو گلزار باغ گورول ویشالی نے 471 نمبر ٹاپ 20 بہار میں جگہ بنائ اردو میں 95 میں فیصدی حاصل کر والد والدہ دادا دادی کا نام روشن کیا ساتھ سعدیہ حلیم 91 فیصد ، شاہین پروین 87 فیصد ، ذیشان 86 فیصد ، اقراء 85 فیصد سمیت کئ دیگر العادل مفت اردو کوچنگ کلاسیز کی لڑکے اور لڑکیوں نے کامیابی کا پرچم لہرایا وہیں کیریئر کوچنگ سینٹر سیہان کی ارپنا کماری 457 اور انکت کمار 469 نمبر لا کر کوچنگ کا نام روشن کیا ۔