چہرہ کلاں پنچائت کے نائب مکھیا بنے محمد ریاض الدین
چہرہ کلاں پنچائت کے نائب مکھیا بنے محمد ریاض الدین
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت چہرہ کلاں پنچائت کے سینیئر فعال و متحرک ہردلعزیز پنچائت ممبر محمد ریاض الدین صاحب کو پنچائت راج آفیسر نے چہرہ کلاں پنچائت راج کا نائب مکھیا عہدہ پر فائز کرتے ہوئے سند سے نوازا جہاں پنچائت کے مکھیا جناب برہم دیو راۓ ، ریشہ دیوی ممبر ، محمد جبار وارڈ ممبر، شبر الخاتون ممبر ، کندن دیوی ممبر ، امود کمار ممبر ، جیتندر کمار رائے ممبر ، مینا دیوی ممبر اور وکاش کمار پنچائت سیکریٹری چہرہ کلاں پنچائت اس موقع سے پروگرام میں حاضر لوگوں نے دلی مبارکباد پیش کی ساتھ ہی سید مجاہد الدین نے کہا کہ ریاض الدین صاحب سابقہ دنوں سے ملی خدمات اور سماجی خدمات بہتر کرتے آرہے ہیں ان کو نائب مکھیا بننے سے یقینی طور پر پنچایت کے تمام وارڈوں میں ترقیاتی کاموں میں فائدہ پہنچے گا ساتھ ہی ہمایون انصاری نے کہا کہ ریاض صاحب سنجیدہ اور کردار کے صاف ستھرے انسان ہیں اسی طرح وہ تمام ترقیاتی کاموں کو صاف ستھرے انداز میں کرنے کی کوشش کریں گے ان کے علاوہ سید مقصدحسین، نور عالم شاہ،محمد ناظم، محمد راضی الدین، انڈرجت کمار، جی پی یادو، ہرینڈر ٹھاکر، منوج کمار جیتو رام ، رنجیت کمار، سنجیت رائے، محمد ہاشم الدین، اویس رضا ، رتنیش کمار وغیرہ نے بھی دلی مبارکباد پیش کیے