March 8, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

عالمی یوم خواتین کا تاریخی پس منظر ,محمد نسیم اختر

1 min read

*عالمی یوم خواتین کا تاریخی پس منظر
—————————————-
محمد نسیم اختر
استاد- گورنمنٹ اپگریڈڈ مڈل اسکول مصطفیٰ پور اردو
بلاک- چہرا کلاں, ویشالی, بہار
*************************
یوم خواتین کے پس منظر کو دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ میں خواتین نے اپنی تنخواہ کے مسائل کے متعلق احتجاج کیا، لیکن ان کے اس احتجاج کو گھڑسوار دستوں کے ذریعےکچل دیا گیا، پھر 1908 میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی نے خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے ’’وومین نیشنل کمیشن‘‘ بنایا اور اس طرح بڑی جدوجہد کے بعد فروری کی آخری تاریخ کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جانے لگا۔

عالمی یوم خواتین سب سے پہلے 28 فروری کو 1909 میں امریکہ میں منایا گیا. پہلی عالمی خواتین کانفرنس 1910 میں کوپن ہیگن میں منعقد کی گئی. 8 مارچ 1913 کو یورپ بھر میں خواتین نے ریلیاں نکالیں اور پروگرام منعقد کیے- اور اب برسوں سے 8 مارچ کو عالمی سطح پر یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ چین، روس، نیپال، کیوبا، اور بہت سے ممالک میں اس دن خواتین ورکرز کی چھٹی ہوتی ہے- اور دیگر ممالک کی طرح بر صغیر میں بھی یہ دن بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
اس دنیا میں حضرت محمد (صلعم) جو دین لے کر آئے- انہوں نے عورت کو ایک ایسے بلند مقام پر پہنچا دیا جس کا اس تاریک دور میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ عورت کی پیدائش پر جنت کی خوشخبری دی گئی۔ اس کی پرورش کرنے والے کو جنت کا مستحق قرار دیا گیا۔ عورت کے لئے وراثت میں حق مقرر کیا گیا۔ اس کو مہر کا حق دیا گیا۔ قرآن میں جگہ جگہ عورت کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا حکم دیا گیا۔ ماں کے درجے کو اس قدر معزز بنا دیا گیا کہ اس کے قدموں کے نیچے جنت کی بشارت دے دی گئی۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ’یوم خواتین‘ منانے کی بجائے اپنے مقام اور مر تبے کو پہچانیں اور اس نظام کو اپنے اوپر نافذ کریں جس سے ان کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.