May 25, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

*بھارت اور ہماری گنگا جمنی تہذیب* *مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی

*بھارت اور ہماری گنگا جمنی تہذیب*
*مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی*
پاتےپورراجدصدر تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے چیئرمین مقبول احمد شہبازپوری نے ایک پریس بیان جاری کرکہا ہےکہ ایک وقت تھا جب دنیا کے تمام خوب صورت ممالک میں ہمارے ملک بھارت کا نام بھی شمار ہوتا تھا اور اس خوب صورتی کا راز تاج محل یا لال قلعہ نہیں تھا بلکہ یہاں کی گنگا جمنی تہذیب تھی، ہندو مسلم سکھ عیسائی دو جسم ایک جان ہوا کرتے تھے،
ان میں کسی ایک کو تکلیف ہوتی تو احساس سب کو ہوتا تھا اور اسی محبت کی بنیاد پر ہمارے ملک کو سونے کی چڑیا بھی کہا جاتا تھا،
لیکن جب سے اس پاک دھرتی پر کچھ ناپاک کیڑے انسان کی شکل میں پیدا ہوئے ہیں تب سے ملک میں ایک طوفان برپا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ انسانوں کی بستی میں انسان کم اور درندے زیادہ پیدا ہو رہے ہیں،
ان پاگلوں کا اس دھرتی پر جینے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح بھارت ہندو مسلم کو آپس میں لڑا کراس اتحاد کو توڑکرکے اپنی روٹی سکتے رہیں اور اس کام کے لیے ان لوگوں نے اپنے اسی ناپاک مشن کے ساتھ یہ لوگ آئے دن بھارت کی دھرتی پر دہشت گردی کرتے نظر آتے ہیں ملک میں آیے دن کہیں نہ کہیں موبلنچنگ کا واقعہ پیش آتے رہتا ہے اور ادھر میں کچھ دنوں سے پیغمبر اعظم اور ان کے ازواج مطہرات کے حوالے سےکچھ شرپسند گستاخی کرنے کی ناپاک کوشش کر ماحول کو بگاڑنے کی پوری کوشش میں لگا ہواہےاور ہمارےوطن عزیز کو فلسطین اور برما بنانے پر آمادہ ہیں،
جب یہ لوگ اپنے بنائے ہوئے ناپاک منصوبوں میں خود کو
نا کام محسوس کرنے لگیں اور ان کی تلواریں مسلمانوں کے لہو سے اپنی پیاس بجھانے کے قابل نہ رہیں تو انھوں نے ہماری کمزوریوں کو ڈھونڈھنا شروع کیا تاکہ آسانی سے ہمیں برباد کیا جا سکے۔
ان شیطانوں کو کسی نے بتایا کہ مسلمان اپنے جسم پر ہر درد کو مسکراتے ہوئے برداشت تو کر سکتا ہے مگر اپنے حبیب مصطفیٰ جان رحمت پر کسی طرح کی گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا۔
اب ان دہشت گردوں نے پیغمبر اسلام کی ذات اقدس پر حملے شروع کر دیے، یہ سوچ کر کہ حکومت تو ہمارے باپ کی ہے کوئی کیا بگاڑ لے گا۔
راجدصدر نے یہ بھی کہا ہےکہ ظالمو یاد رکھنا تم جس پیغمبر کی شان اقدس میں کھلے عام گستاخیاں کرتے پھر رہے ہو اس محبوب کے رب کی پکڑ اتنی سخت ہے کہ اگر وہ چاہ لے تو صرف ایک سکنڈ میں تمھارے باپ کی سیاسی حکومت کو پلٹ کر فرعون اور نمرود کی طرح نشان عبرت بنا دے۔
کیونکہ میرا رب زمین پر کفر و شرک کو برداشت تو کر سکتا ہے مگر اپنے محبوب کی شان میں ادنیٰ سی توہین کو بھی برداشت نہیں کر سکتا،
آج دنیا دیکھ رہی ہے خدا کے دردناک عذاب کو کہ کس قدر بھارت کی دھرتی پر ہاہاکار مچا ہوا ہے ہسپتالوں سے نکلتی لاشوں کو دیکھ کر لوگوں کی روحیں کانپ رہی ہیں
شمشان گھاٹ سے لے کر مردہ گھروں تک لاشیں بکھری پڑی ہیں جلانے والی بڑی بڑی مشینیں فیل ہو چکی ہیں
رب کے قہر و جلال کو دیکھ کر لوگ کراہ رہے ہیں،
چاروں جانب چیخ و پکار کا بھیانک ماحول بنا ہے
اس دل خراش منظر کو دیکھ ایسا لگتا ہے جیسے بھارت کی دھرتی پر قیامت سے پہلے قیامت آ گئی ہو،
مسلمانو اس بھیانک عذاب کو دیکھ کر اس غلط فہمی میں مت رہنا کہ یہ صرف دوسروں کے لیے ہے بلکہ یہ ہمارے لیے بھی ہے۔
مسلمانو تم بھی اپنی زندگی کی آخری سانسیں گننے کے لیے تیار ہو جاؤ یا خدا کی بارگاہ میں رونا شروع کر دو۔ ہو سکتا ہے ہمارا رب حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی طرح ہم پر بھی رحم و کرم کی بارش عطا کر دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.