April 26, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

مولانا غلام سرور کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مقبول احمد شہبازپوری*

*مولانا غلام سرور کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مقبول احمد شہبازپوری*
مولانا موصوف کا نہایت ہی بے رحمی سے کچھ دن قبل قتل کیا گیا تھا جس سے سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتےہیں مولانا غلام سرور کی شہادت پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے مقبول شہبازپوری نے مزید کہا کہ مولانا غلام سرور شہر سمستی پور سے متصل بستی بہادر گنج ناگر بستی کے رہنے والے تھے البتہ اپنے سسرال راجا پور شکرا ضلع مظفر پور میں قیام پذیر تھے اور وہیں سے مذہب و ملت اسلامیہ کی خدمات انجام دیتے رہے افسوس صد افسوس کہ پینتالیس سال کی عمر کے عالم دین اور خلیق انسان کو ظالموں نے اپنے ظلم و بربریت کا شکار بنا لیا – مولانا غلام سرور کے اندر مذہبی خدمات کا جذبہ بھرپور تھا – رات میں مرحوم چوسیمہ مسری گھراری میلاد النبی کی محفل سے خطاب کرکے مولانا اطہررضوی امام موتی پور تاج پورکے ہمراہ موٹرسائیکل سے واپس لوٹ رہے تھے اور گنگا پور کے نزدیک نا معلوم قاتلوں نے ان پر حملہ کر دیا جس سے ان کی موت ہو گئی – مولانا موصوف نے اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ چار لڑکی اور دو لڑکے چھوڑا ہے جو ابھی چھوٹے چھوٹے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی اہلیہ اور بچوں کو صبر جمیل اور اجر جزیل دے آمین واضح ہو کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تیغی اکیڈمی ٹرسٹ ویشالی کا ایک وفد قاضی ضلع ویشالی مفتی محمد علی رضا مصباحی صاحب کی سربراہی میں جائے تفتیش پہنچ کر وہاں کے حالات سے باخبر ہوۓ اس وفد میں تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے چیئرمین نوجوان شاعر مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی، قاری جاوید اختر فیضی، میڈیا پربھاری محمد شرافت خان، محمد سلمگیر، محمد عرفان،‌ شامل تھے۔
موقع پر موجود علاقے کے بہت سارے ذیہوش اور سماجی خدمت گاربھی موجود رہے اب معاملہ یہ ہے کہ اس قتل کے جرم میں جاۓواردات پہ موجود مولانا اطہر خان خود اپنی بیان کو بار بار بدلنے کی وجہ کر پھنس گئے اور ابھی بھی وہ جیل کے سلاخوں کے پیچھے بند ہیں۔
جانے والے نہیں لوٹ کے آنے والے، مولانا غلام سرور مرحوم تو چلے گئے مگرآج اس بیوہ اور یتیم بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اب ایسی مصیبت کی گھڑی میں ہمیں کیا کچھ کرناچاہئے کہ نہیں اور کرناچاہئے تو کیا کرناچاہئے۔
ایک امام ایک امام کی مدد کو آگے نہیں آرہاہےنہ کوئی مولانا مولانا کی مدد کو اور خانقاہ والوں کو ان جھور جھمیلا سے کیا لینا دینا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.