March 23, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

قرآن مقدس آفاقی و الہامی کتاب ہے جس میں رائ کے دانے کے برابر بھی ترمیم کا تصور نہیں کیا جا سکتا/شبانہ فردوس

قرآن مقدس آفاقی و الہامی کتاب ہے جس میں رائ کے دانے کے برابر بھی ترمیم کا تصور نہیں کیا جا سکتا/شبانہ فردو

مہوا ویشالی/ شرافت خان / چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع شاہ پور خرد میں قائم عبدالقیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے متحرک رکن و منظم کلاس دنیات کی معلمہ ، روزنامہ تاثیر پٹنہ کی صحافیہ شبانہ فردوس، نکہت اعجاز ،شمع پروین ، بہار ریاستی حج بھون پٹنہ کی خاتون خادم الحجاج رعنا پروین نے مشترکہ طور پر نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کی قرآن مقدس آفاقی و الہامی کتاب ہے جس میں رائ کے دانے کے برابر ترمیم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اس لئے کہ اس کتاب کا مصنف کوئی انسان نہیں ہے جس سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے اس کتاب کا مصنف خداۓ پاک وحدہُ لاشریک ہے جو سب عیبوں سے پاک و صاف ہے اور سب غلطیوں سے پاک و صاف ہے اس کتاب کو خداۓ پاک نے روۓ زمین پر بلا شبہ بلاامتیاز پوری انسانیت کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے اور بلا تفریق میرا دعوہ ہے کہ جو شخص اس کتاب کو بامعنی سمجھ کر پڑھ لیگا وہ شخص اس مقدس کتاب پر الزام لگانے کے بجائے اس کی روحانیت بھری باتوں پر ایمان لے آئے گا اب رہی بات وسیم رضوی کی تو یہ شخص غیر عناصر کا پیداوار ہے یہ شخص شکل سے بظاہر انسان لگتا ہے مگر عمل سے یہ شخص مردود،خنجیر اور شیطان ہے اور اس کے پش پردہ جوبھی ہے وہ بھی یہی ہے میں یقین کے ساتھ کہتی ہوں کہ یہ سب کے سب ابراہا کے لشکر کی طرح انشاءاللہ نیست و نابود ہو جائے گا اسلئے کہ ماضی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ جس نے رب کعبہ کو منہدم کر نےکی سازش کی وہ سب کے سب ختم ہوگیا تھا اور جس نے رب کی کتاب میں لکھی ہوئی باتوں کو بدلنے کی کوشش کی ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات مسلم ہے کہ اللہ تعالیٰ خود قرآن مقدس کی حفاظت فرمائے گا اور جو اس کے خلاف بڑھے گا اس پر اللہ کا مار یقینی طور پر پڑےگا لیکن قرآن مقدس کے برخلاف ایک زرہ برابر بھی نا قابل برداشت ہے اسلئے کہ یہ مقدس کتاب ہم ایمان والوں کے لئے سب کچھ ہے۔ اس کے لئے ہمارا احتجاج جاری رہنا چاہیے میں مبارک باد پیش کرتی ہوں ان ایمانی بھائیوں کا اور بزرگوں کا جنہوں نے مردود وسیم رضوی کے خلاف آواز کو بلند کی ہے اور میں کہنا چاہتی ہوں کہ ضرورت پڑی تو ہم بہنیں بھی سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کے لئے تیار ہیں

باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم
سوبار کرچکا ہے تو امتحاں ہمارہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.