February 25, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

مدرسہ بورڈ چئر مین کی بہتر کارکردگی پر جناب انصاری کو دوبارہ بحال کرنے کا پرزور مطالبہ حاجی پور /

مدرسہ بورڈ چئر مین کی بہتر کارکردگی پر جناب انصاری کو دوبارہ بحال کرنے کا پرزور مطالبہ

حاجی پور / شبانہ فردوس / عبد القیوم انصاری چئر مین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ ایک ماہر تعلیم ہونے کے علاوہ تعمیری وتنظیمی کارنامہ دینے میں بھی ماہر ہیں انہوں نے اپنی صلاحیت و تجربات کے بنا پر مدرسہ بورڈ کو تعمیر و ترقی سے ہم کنار کیا وہیں ملحقہ مدارس مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو بھی معیار تعلیم کو بہتر بنایا جو روز روشن کی طرح عیاں ہے ان کے دور میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو کافی شہرت ملی بہار اسٹیٹ کے عزت ماب وزیر اعلیٰ نے ان کی قابلیت صلاحیت دور اندیشی معاملہ فہمی اور جزبء خیر سے متاثر ہوکر مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے عہدہ پر فائز کیا اور جہاں اقلیتوں کا دل جیتا وہیں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور ملحقہ مدارس پر بھی بڑا احسان کیا ان کے عہد میں وقت پر مدرسہ بورڈ میں امتحان ہوتا رہا وہیں مدرسہ ایجوکیشن میں کمپیوٹر مہیا کرایا اور تمام ملحقہ مدارس کو کتاب بھی دستیاب کرایا واضح ہو کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بورڈ آفس میں صاف ماحول میں ملحقہ مدارس کا کام کسی رکاوٹ کے بنا ہوتا رہا جبکہ ان سے پہلے طلبہ ء مدارس کو معمولی کام کے لئے مدرسہ بورڈ کا مہینوں چکر لگانا پرتا تھا جس طرح موصوف نے انجمن ترقی اردو بہار اسٹیٹ پٹنہ کی بے مثال خدمت کی ہے بعینہ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کو بھی چار چاند لگانے کا کام کیا عبد القیوم انصاری نے منصب چئر مین کی ذمہداری نہایت ایمانداری سے نبھا یا ہے اس لئے ضلع ویشالی مدرسہ ایجوکیشن کے سابقہ مدرسین و سابقہ طلبہ و ضلع ویشالی کے دانشوران میں خصوصی طور پر مولانا اظہارالحق شمشی چک اولیا ویشالی , سابق مکھیا عارف حسن شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں ویشالی , پروفیسر ناظم قادری مہوا , محمد نور عین قریشی مظفر پور, مولانا امتیاز ندوی جنرل سکریٹری عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد , محمد تنویر عالم حسن پور گنگھٹی ,مولانا نیاز احمد قاسمی صدر مدرس مدرسہ فلاح المسلمین حاجی پور , سماجی و سیاسی کارکن عبد القدوس انصاری پاتے پور , محمد نوشاد عالم پھلواری شریف پٹنہ ,ماسٹر عبد القادر باغ ملی حاجی پور , قاری جاوید اختر فیضی مہواوغیرہ , نے عزت ماب وزیر اعلیٰ بہار ور یاستی وزیر تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دوبارہ بحال کر اس منصب پر فائز کریں تاکہ ادھورا کام پوراکرنے کا موقع ہوسکے ہمیں امید قوی ہے کہ مذکورہ باتوں پر دھیان دیتےہوئے دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.