February 21, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

ساتویں مرحلے کے اساتذہ کی بحالی سے پہلے اردو TET کا انعقاد کیا جائے – جاوید اختر فیضی

1 min read

 ساتویں مرحلے کے اساتذہ کی بحالی سے پہلے اردو TET کا انعقاد کیا جائے – جاوید اختر فیضی

صحافی نسیم ربانی، ویشالی-بہار

پٹنہ، بہار: ریاست کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کے عمل کا ساتواں مرحلہ شروع ہونے والا ہے، لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک اردو ٹی ای ٹی (اردو ٹیچر اسپیشل ایلیجیبلٹی ٹیسٹ) کرانے کی سمت کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔جاوید اختر فیضی، ریاستی سکریٹری، جے ڈی یو۔ ، اقلیتی سیل بہار پٹنہ، شریک ویشالی ضلع ممبر بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ، ویشالی نے ایک پریس بیان جاری کیا۔

جناب جاوید اختر فیضی نے کہا کہ بہار کے سرکاری اسکولوں میں اردو پڑھنے والے طلبہ کی تعداد کی بنیاد پر ابھی بھی اردو اساتذہ کی بہت زیادہ کمی ہے، سیٹیں خالی پڑی ہیں, لیکن حکومتیں اس پر توجہ نہیں دے رہی ہیں۔

گزشتہ جنوری میں عزت مآب وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر کی طرف سے ایک پریس بیان دیا گیا تھا کہ اردو ٹی ای ٹی کا جلد ہی انعقاد کیا جائے گا، لیکن اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔جبکہ ساتویں مرحلے میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کر دی گئ ہے۔

ایسے میں اردو بولنے والے امیدواروں کو مذکورہ بحالی میں اردو ٹی ای ٹی کی عدم دستیابی کی وجہ سے محروم رہ جائیں گے جو کہ خاص طور پر اقلیتی امیدواروں کے لیے مہلک اور مایوس کن ہوگا۔
جناب جاوید اختر فیضی نے حکومت بہار سے اردو ٹی ای ٹی شروع کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے اہلیت کے امتحان اردو ٹی ای ٹی کے انعقاد کا خصوصی مطالبہ کیا ورنہ سڑک سے ایوان تک اردو بولنے والے ہونے کے ناطے اردو کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف انہوں نے اردو کی ترقی کے لیے اپنی بات کو مضبوطی سے رکھنے کی بات کہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.