April 30, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

شادی کے موقع پر ڈیجے کا ساز قوم مسلم کے نوجوانوں کو نچنیا بنا دیا / قسیم الحق یوسفی

شادی کے موقع پر ڈیجے کا ساز قوم مسلم کے نوجوانوں کو نچنیا بنا دیا / قسیم الحق یوسفی

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / شادی شاد لفظ سے نکلا ہے جس کا معنیٰ خوشی اور شادمانی کے آتے ہیں خیر اور بھلائی اور اچھائی کے آتے ہیں جہاں دو خاندانوں کے درمیان ایک لڑکی اور ایک لڑکا کے مابین شادی ہوتی ہے اور مسرت کے ترانے لبوں پر مسکراہٹ کے ساتھ آتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں لیکن افسوس سد افسوس کہ دور حاضر میں خیر کی امید تو کرتے ہیں اور عمل ایسا کرتے ہیں کہ شادی میں خیر کی جگہ شر کو گھر میں داخل کرلیتے ہیں اور باجا گاجا ، ناچ گانا ، ڈھول تاشہ ، پٹاخے کو شادی میں خوشی کا سامان بنا لیا جو شریعت محمدی میں حرام ہے اور اس کے کرنے والا شخص اللہ کی پکڑ میں آۓ گا اور بروز حشر منہ کی کھاۓ گا اس ساز نے قوم مسلم کے نئ نسل کے جوان کو نچنیا اور بجنیا بنادیا جو قوم مسلم کے لئے شرم اور غیرت کی بات ہے یہ باتیں پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی سجادہ نشیں خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف نے منعقدہ الحاج ماسٹر محمد عظمت علی کی دختر شائشتہ پروین مادھو پور دیسری ویشالی ہمراہ عبد القادر ابن محمد عیسیٰ انصاری جعفرآباد دیسری ویشالی کے منعقدہ محفل میلاد میں کہی ساتھ ہی حضرت مولانا محمد امیر الدین ، صوفی محمد جمال ، مولانا اکبر رضا نے بھی خطاب فرمایا سامعین میں ماسٹر رحمت اللہ انصاری ، سیٹھ عبد اللہ انصاری ، راجد پارٹی کے سینئر لیڈر محمد طفیل انصاری عرف پٹیل جی ، عبد القیوم انصاری ، سرور علی ، مختار احمد لڑوئ ، ماسٹر عمر انصاری بھگوان پور ، محمد جفیر انصاری بھگوان پور ، محمد پرویز انصاری اپلو ٹائر مظفر پور سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی جہاں حاجی ماسٹر محمد عظمت علی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ضیافت کا بہتر انتظام فرمایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.