شیو چندر رام کو جتائیں اور مہنگائی و بے روزگاری کو دور بھگائیں
شیو چندر رام کو جتائیں اور مہنگائی و بے روزگاری کو دور بھگائیں
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ لوک سبھا انتخاب 2024 کے لئے ہر امیدوار اپنے اپنے حلقہ میں پوری طاقت جھونک رہی ہے واضح ہو کہ حاجی پور لوک سبھا امیدوار سابق وزیر جناب شیو چندر رام انڈیا الائنس راجد کے امیدواری سے میدان میں دوبار اپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں لوک سبھا انتخاب کی مضبوط تیاری کے لئے گزشتہ روز مہوا جواہر چوک شادی ہال میں میں انڈیا الائنس کی نشست کی گئ جس میں پارٹی کے تمام چھوٹے سے بڑے لیڈران و کارکنان شرکت کی اور جیت حاصل کرنے کے لئے لاحہ عمل نکالا بنا یا گیا اس موقع سے لوک سبھا امیدوار ہردلعزیز نوجوان لیڈر شیو چندر رام نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے راجد کے ہاتھوں کو مضبوط کرنےکی کوشش کریں یہ لڑائی نفرت کے خلاف لڑائی ہے ، یہ لڑائی عزت اور آبرو کی لڑائی ہے مودی اور شاہ کے خلاف لڑائی ہے جس نے ہم سبھوں کے درمیان میں نفرت کی آگ لگادی ہے جس کو ہٹانا ہے اور محبت کی سرکار بنانی ہے مہوا اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر موکیش روشن نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور جاکر لوگوں سے رابطہ کر ووٹر کو بیدار کریں اور جیت حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن میدان میں اڑے اور کھڑے رہیں ۔ اقلیتی سیل کے ضلع ویشالی سیکریٹری و پارٹی کے اسمبلی انچارج سرفراز اعجاز نے کہا کہ اقلیتی طبقہ راجد کے ساتھ تھا اور ہے بھی اور رہیگا بھی لیکن اقلیتی طبقہ میں بھی بڑے لیڈران کو چل کر بیدار کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے اقلیتی طبقہ کی ایک مضبوط ٹیم تیار کر حلقہ میں ووٹروں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، چہرہ کلاں بلاک صدر سوبودھ راۓ نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران و کارکنان پارٹی کو جیت دلانے کے لئے کمر بستہ ہیں اور بھی مضبوط کرلی جائے گی ، پارٹی کے ضلع ویشالی صدر بید ناتھ چندر ونشی نے کہا کہ وقت بہت کم ہے بہت ساری جگہوں پر جانا ہے اور مکمل تیاری کرنی ہے تاکہ ہم سب کی جیت یقینی ہو ہر شخص اپنے آپ میں امیدوار بن کر ووٹ کو مضبوط کریں ووٹ ہی ہماری جیت کو یقینی بنائگی اب بیٹھیں نہیں ٹیم ورک شروع کریں جہاں کچھ کمی ہو اس کو ہم سب مل کر جلد پورا کریں تاکہ پارٹی پر یا پارٹی کے لیڈران پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے اس موقع سے عظیم اتحاد کے تمام چھوٹے بڑے لیڈران و کارکنان نے شرکت کر پروگرام کو کامیاب بنایا اور اجلاس سے خطاب بھی فرمایا جس میں راجد ضلع سیکریٹری غلام مصطفٰی ناری خرد ، راجد نوجوان لیڈر توصیف رضا ، کانگریس کے منصور عالم مہوا ، سی پی آئی ایم کے ضلع ویشالی نواجوان لیڈر صفدر ارشاد ، مکھیا اشوک راۓ ، مکھیا شمبھو شرن راۓ ، راجد سینیئر لیڈر فیاض خان حاجی پور ، وی آئ پی پارٹی کے چہرہ کلاں بلاک صدر نریس سہنی سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی
