مرحبا صد مرحبا صد مرحبا آنا نئے مہمان کا* ہاں رہے گا اوج پر قسمت مرے ریحان کا مہواویشالی/ شبانہ فردوس
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا آنا نئے مہمان کا* ہاں رہے گا اوج پر قسمت مرے ریحان کا مہواویشالی/ شبانہ فردوس
/صوفی باصفا باوقار کہنہ مشق شاعر و بزمِ سخنوران انٹر نیشنل مہواویشالی کے چیف ایڈمن پروفیسر ناظم قادری صاحب شعبہ اردو اے این کالج سنگھاڑہ ویشالی کے برادر عزیز جناب محمد صابر حسین صاحب کو اللہ پاک نے نیۓ مہمان فرزند ارجمند بابو ریحان سے نوازا اس خوشی کے موقع پر ساتویں دن عقیقہ کا پروگرام بہتر ضیافت کا انتظام فرمایا جہاں آۓ ہوئے مہمان شعراء نے دعائیہ اشعار بھی پیش کئے ۔جس نوجوان شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری نے بھی اپنا کلام پیش کئے اور داد و تحسین دامن میں سمیٹے ۔
مرحبا صد مرحبا آنا نئے مہمان کا
ہاں رہے گا اوج پر قسمت مرے ریحان کا
ہے دعا ناظم کی دل سے بابو صاحب کے لئے
عمر بھر صدقہ ملے یوں صاحبِ قرآن کا
حاجی قاسم کہہ رہے ہیں بزم میں یوں برملا
پوچھنا کیا ہے میاں رتبہ مرے ذیشان کا
نانا قیصر کی دعا ہے یہ نواسے کے لئے
پھولتا پھلتا رہے پودا مرے ارمان کا
جملہ خویش و اقرباء سے التجا عادل کی ہے
شکریہ کرتا رہے اللہ کے اس احسان کا
اس پروگرام میں بشر رحیمی مہواویشالی ، عبد اللہ امامی مہوا ، قاسم ہدایت پوری ، اے ایم اظہار الحق ، ماسٹر محمد پرویز ، راجد لیڈر محمد صغیر ، مولانا عبد الجلیل ، نانا محمد قیصر علی ، دادا حاجی قاسم ، محمد عظیم سمیت عقیقہ خوانی میں شرکت کر ضیافت سے لطف اندوز ہوۓ اور بابو ریحان کو تحفہ تحائف پیش کر صالح اولاد بننے کی نیک تمنائیں کی ۔
تصویر میل پر ہے
