دعوت افطار گنگا جمنی تہذیب کا خوب صورت مظاہرہ / اختر الاسلام شاہین
دعوت افطار گنگا جمنی تہذیب کا خوب صورت مظاہرہ / اختر الاسلام شاہین
حاجی پور پٹنہ / عادل شاہ پوری / راجد سپریمو لالو پرساد یادو کی رہائش گاہ 10 سرکولر روڈ پٹنہ میں ہرسال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے پاک مہینے میں روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا پرخلوص اہتمام حذف اختلاف پارٹی کے لیڈر سابق وزیر اعلی بہار محترمہ رابڑی دیوی صاحبہ ، سابق نائب وزیر اعلیٰ بہار جناب تیجسوی کمار یادو ، سابق وزیر صحت بہار جناب تیج پرتاپ یادو ، سابق ایم پی محترمہ میسا بھارتی یادو نے بڑے تزک و احتشام کے ساتھ انتظام فرمایا جہاں مسلم اقلیتی طبقہ کے ساتھ ساتھ غیر اقلیتی طبقہ بھی شرکت کی اور روزہ داروں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی وہیں 10 سرکولر میں روزہ داروں کو خصوصی استقبالیہ اہل خانہ کے لیڈران نے سروں پر اسلامی ٹوپی پیش کر عزت افزائی کی اس روح پرور دعوت افطار میں سیاسی عہدیداران لیڈران کے ساتھ ساتھ سماجی ،ملی ، اقلیتی لیڈران بھی شرکت کی خصوصی طور سے اقلیتی سیل کے ریاستی صدر پروفیسر خالد انصاری ، پارٹی کے صوبائی نوجوان لیڈر قاری صہیب ،سمستی پور ایم ایل اے اختر اسلام شاہین ، ضلع ویشالی اقلیتی سیل کے جنرل سیکرٹری و مہوا اسمبلی حلقہ انچارج جناب سرفراز اعجاز کے ساتھ
مہوا بلاک صدر جناب نسیمِ ربانی و پاتے پور بلاک صدر مقبول احمد شہباز پوری نے اقلیتی روزہ داروں کی رہنمائی کرتے ہوئے پٹنہ پہونچے ساتھ ہی مہوا اسمبلی ایم ایل اے ڈاکٹر موکیش روشن ، ضلع ویشالی اسٹوڈینٹ یونین سیکریٹری توصیف رضا عرف رومی ، راجد نوجوان لیڈر محمد حسبی ، راجد بلاک رکن محمد ارمان ، ضلع اقلیتی سیل کے نوجوان لیڈر فیض خان ، چہرہ کلاں بلاک صدر سوبودھ راۓ ، راجد کے صوبائی قدآور لیڈر مکھیا و بیکس صدر جناب سمبھو شرن راۓ ہلیا چہرہ کلاں ، مکھیا ثاقب انور عرف منا وارثی خواجہ چاند چھپرہ ، اقلیتی سیل بلاک صدر راشد رضا ، سمیت ضلع ویشالی کے تمام 16 بلاکوں سے کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کر ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اس موقع سے جناب شاہین نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ میں دعوت افطار کا منظر گنگا جمنی تہذیب کی خوبصورت مظاہرہ پیش کرتی ہے جس کی مثال دوسری اور کوئی دعوت میں دیکھنے کو نہیں ملتی جناب سرفراز اعجاز نے کہا کہ ہم روزہ داروں کی دعاؤں کی برکت سے غریبوں کے مسیحا راجد سپریمو لالو پرساد یادو کو ضمانت ملی ہے ہم سب اہل خانہ کے لئے خصوصی دعاء گو ہیں کہ سب کی عمر لمبی ہو اور اچھی صحت باقی رہے تاکہ ایک پھر حق اور انصاف کی حکومت بنے اور غریبوں مزدوروں کو انصاف مل سکے اور کھل کر زندگی گزار سکے نہیں تو یہ مہنگائی زندگی کی آخری سانس بند کر دیں گی
