December 31, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

جمعیت علماءنے ملک میں کئ نمایاں کار خیر انجام دئیے:- قاری شاہد* سمستی پور(ذکی احمد)

1 min read

*جمعیت علماءنے ملک میں کئ نمایاں کار خیر انجام دئیے:- قاری شاہد*

سمستی پور(ذکی احمد)

جمعیت علماء نے پورے ملک میں جو کام انجام دیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے جمعیت علماء بلا تفریق مذہب و ملت ہر قوم کے لوگوں کو صرف انسانیت کی بنیاد پر ہر میدان میں فائدہ پہنچاتا آیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اسی سلسلے کے تحت جمعیت علماء ضلع سمستی پور نے یہ عزم کیا کہ اس سردی کے موسم میں غریب اور ضرورت مندوں میں کمبل، جیکٹ، سوئٹر اور گرم کپڑے وغیرہ تقسیم کئے جائیں الحمد للہ اس کا آغاز آج حسن پور بلاک اور بیتھان بلاک سے کیا گیا جس میں بلا تفریق مذہب بہت سے ضرورت مندوں میں کمبل جیکٹ سوئر وغیرہ تقسیم کیا گیا جمعیت علماء ضلع سمستی پور کی یہ کوشش ہے کہ ضلع کے ہر بلاک میں یہ کام انجام دیا جائے اس موقع پر ضلع جمعیت کے ذمہ دار مولانا اسلم جاوید صاحب، اور سب ڈویژن روسڑا جمعیت کے ذمہ دار مفتی محمد ذوالقرنین قاسمی، مولانا صبغت اللہ مظاہری مولانا رحمت علی نعمانی اور مولانا تبریز عادل موجود رہے اور اس کام کو پائے تکمیل تک پہچانے میں قاری محمد شاہد صاحب صدر جمعیت علماء ضلع سمستی پور نے دن اور رات کی پرواہ کئے بغیر مختلف علاقوں سے سامان جمع کرنے میں اس قدر محنت کی کہ خود حضرت قاری صاحب کو ٹھنڈ کا اثر ہوگیا جس کی وجہ اس تقسیم کے پروگرام میں جسمانی طور پر تو شرکت نہ کرسکے لیکن صلاح و مشورہ اور رہنمائی کے مکمل طور شریک رہے اللہ تعالیٰ حضرت قاری صاحب جلد شفا عطا فرمائے اس کار خیر کا اجر عظیم عطا فرمائے
آمین یارب العالمین
سکریٹری رپورٹ
محمد ذوالقرنین قاسمی (امام وخطیب جامع مسجد روسڑا)
جنرل سکریٹری جمعیت علماء سب ڈویژن روسڑا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.