June 3, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

سرکاری ملازمین کا درجہ نہیں دیا گیا تو ہوگا ریاستی احتجاج / ٹیچر یونین

سرکاری ملازمین کا درجہ نہیں دیا گیا تو ہوگا ریاستی احتجاج / ٹیچر یونین
حاجی پور / عادل شاہ پوری / حاجی پور مرکزی دفتر کے کچہری میدان میں بہار کے پرائمری اور مڈل اسکول یونین کے کے تمام ممبران و عہدیداران و مردو خواتین اساتذہ کرام نے یک روزہ عظیم اتحاد کے کے مکھیا وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ بہار جناب تیجسوی کمار یادو و وزیر تعلیم جناب پروفیسر چندر شیکھر یادو کے خلاف کھل کر احتجاج کیا اس احتجاجی مظاہرہ میں چہرہ کلاں یونین صدر شیام لال داس ، میڈیا انچارج اعجاز احمد ، امیر الحق ، کماری جیوتی ، انیتا سنگھ ، سنجئے سنگھ ، رندھیر کمار ، عمر انصاری ، رخسانہ شہناز ، راگنی کماری سیمیت سینکڑوں اساتذہ کرام شامل ہوۓ اور کہا کہ بغیر بی پی ایس سی امتحان کے سرکاری ملازمین کا درجہ نہیں دیا گیا تو تمام اساتذہ کرام ریاستی سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور قانون ساز اسمبلی بحث کے دوران گھیراؤ کیا جائے گا اتنا نہیں وزراء کے رہائش گاہ پر بھی بھوکے پیاسے دھرنا دیا جائے گا یہ سازش کے تحت ہم اساتذہ کرام کو پریشاں کیا جارہا ہے یونین نے نائب وزیر اعلیٰ بہار جناب تیجسوی کمار یادو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران کہاکہ میری سرکار بنی تو تمام اساتذہ کرام کو سرکاری ملازمین کا درجہ دیا جائے گا لیکن جب سرکار بن گئ تو قانون سے سانٹھ گانٹھ کر بی بی ایس سی کا امتحان تھوپ کر پلو جھاڑنا چاہتی ایسا کبھی نہیں ہوگا اور لومڑی کی چال ہم سبھی اساتذہ کرام سمجھتے ہیں
وقت آنے دے ذرا اس کو بتادیں گے کہ ہم
اب بھی سے ہم کیا بتائںں کیا ہمارے دل میں ہے

فوٹو میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.