July 27, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

عرس یوسفی اور دستار بندی کا پروگرام حسن و خوبی کے ساتھ اختتام پذیر

عرس یوسفی اور دستار بندی کا پروگرام حسن و خوبی کے ساتھ اختتام پذیر
ولیوں کے عملی زندگی ہم سب اپنا شعار بنائیں/ سید گلزار اسماعیلی
حاجی پور / شبانہ فردوس/ پیر کامل قطب زماں جلالتہ المشائخ عارف باللہ الحاج صوفی الشاہ محمد یوسف علی قادری ، آبادانی ، فریدی علیہ رحمۃ الرضوان کا 48 واں سالانہ عرس جلالتہ المشائخ موضع چاند پور فتح پاتے پور ویشالی گزشتہ شب زیر سرپرستی پیر طریقت صوفی شاہ محمد معین الدین تیغی یوسفی ، زیر صدارت پیر طریقت رہبر شریعت صوفی الشاہ حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی زیب سجادہ خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح ، زیر نقابت حضرت مولانا محمد آصف رضا سیفی پڑتاپ گڑھ یو پی و شاعر اسلام محبوب گوہر اسلام پوری یوپی کے نقابت میں پروگرام کا آغاز حضرت مولانا محمد فہیم الحق قادری کے تلاوت قرآن سے ہوا بعدہ شاعر اسلام جوہر ویشالوی ، رونق ویشالوی ، اکمل ویشالوی ، شہباز نوری کلکتوی ، محمد ساجد رضا جھارکھنڈ ، غلام رسول نوری ، ندیم رضا سیفی وغیرہ نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے اجلاس کی قیادت و حمایت خانوادہ ء سرکار چاند پور کے حضرت مولانا محمد امین اللہ تیغی یوسفی ، حضرت مولانا امان اللہ تیغی یوسفی ، فاضل نوجوان حضرت مولانا محمد نور نبی یوسفی ، حضرت مولانا محمد فہیم الحق قادری یوسفی ، ماس کمیونیکیشن کے ملک گیر صحافی و قومی و ملی فکر کے جانباز نوجوان رہبر جناب محمد جسیم الحق نئ دلی ، عزیزم محمد فہد بابو ، عزیزم حماد بابو وغیرہ نے فرمائ اور آۓ ہوئے زائرین و مہمانوں کی ضیافت و ٹہرنے کا معقول انتظام فرمایا حسب معمول شب کے 10بجے قل شریف کا آغاز ہوا بعدہ زیب سجادہ رقت آمیز خیر کی دعائیں کیں بعدہ دارالعلوم تیغیہ کے فارغین حفاظ حافظ و قاری محمد رحمت اللہ ابن شہادت حسین چاند پور فتح و رحمت علی ابن محمد زبیر صاحب کنہولی مدھو بنی کے سروں پر شریک اجلاس پیر طریقت الحاج الشاہ مفتی محمد حامد القادری زیب سجادہ خانقاہ نمازیہ تھتھیاں شریف ، قاضی شہر مفتی محمد علی رضا مصباحی مہوا ویشالوی سمیت کئی مؤقر علمائے کرام نے دست مبارک سے سروں پر تاج پوشی کی بعدہ اجلاس باضابطہ طور پر سے پھر شاعر اسلام جوہر ویشالوی کے منقبت
خواب میں جب آگئے یوسف علی
پیر و مرشد بھا گئے یوسف علی
اس شعر سے عقیدت مندوں کے دلوں کو منور و مجلی فرمایا بعدہ خصوصی مقرر سید گلزار اسماعیلی واسطی زیب سجادہ خانقاہ قادریہ رزاقیہ قبلہ مسولی شریف نے کہا کہ ولیوں اور صوفیوں کے عملی زندگی کو ہم سب اپنا شعار بنائیں اسی میں ہم سب کی کامیابی وکامرانی ہے انہوں نے حفاظ کرام کے تعلق سے مزید فرمایا کہ ۔
مرتبہ ہے سب سے اعلیٰ حافظ قرآن کا
دل ہوا ہے نور والا حافظ قرآن کا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح اللہ پاک جس مومن کو پسند فرماتا ہے تو اپنا خصوصی مہمان بناکر حج جیسی بابرکت عبادت کی دولت سے مالامال کرتا ہے اور اس سے بھی زیادہ جس مومن نونہال کو جب پسند فرماتا ہے تو اسے حافظ قرآن کی پاک دولت سے نواز کر حافظ قرآن بناتا ہے اس لیے آپ سب سے گزارش ہے کہ ہر بچہ اور بچی کو سب سے پہلے حافظ قرآن بنائیں اور دنیا اور آخرت میں سرفراز ہونے کا راستہ اختیار کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.