August 27, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

مجاہد آزادی عبد الشکور انصاری کو لوگوں نے خراج عقیدت پیش کی ۔

مجاہد آزادی عبد الشکور انصاری کو لوگوں نے خراج عقیدت پیش کی ۔

مرحوم اپنے کردار و گفتار سے عمل کی بنیاد پر برادری کی فلاح کی / پروفیسر ناظم قادری

حاجی پور/ شبانہ فردوس / مرحوم مجاہد آزادی عبد الشکور انصاری مقام گوبند پور سنگھارہ کا 39 واں یومِ وفات پر لوگوں نے خراج عقیدت پیش کی اس نشست کی صدارت مجاہد آزادی کے فرزند سیاسی سماجی خادم و آل انڈیا انصاری ایکتا کمیٹی کے صدر محمد علی رضا اور نشست کی نظامت غلام مصطفیٰ انصاری صدر آل انڈیا انصاری ایکتا کمیٹی ویشالی نے فرمائ اس موقع سے پروفیسر ناظم قادری سنگھارہ ویشالی نے کہا کہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ان کے سامنے بیٹھ کر ان کی باتوں کو سننے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے مرحوم اپنے کردار و عمل کے صاف ستھرے تھے برادری کے لئے کافی متحرک اور فعال تھے انہوں نے اپنی زندگی میں برداری کی ترقی کے لئے کافی جد وجہد کی اور ان کے حق وحقوق کے لئے آخری سانس تک لڑتے رہے ہمیں اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی کامیاب ہونا ہوگا وہیں عبد الرزاق انصاری عدل پور نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کو کامیابی اسی وقت مل سکتی ہے جب تک مسلسل اس کی کارکردگی کو عوام الناس تک نہ پہونچایا جائے وہیں محمد ارشاد عالم انصاری مہنار نے کہا کہ انصاری برداری کی مشن کو لیکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اس لیے کہ حق چھیننا پڑتا ہے کوئی دیتا نہیں ہے وہیں برادری کے سینئر رہنما عبد اللہ انصاری مدھول نے کہا کہ برادری میں سب سے پہلے اتحاد کی ضرورت ہے اتحاد کے بغیر بڑی مشکل ہے منزل تک پہنچنا وہیں جد یو نوجوان لیڈر سجاد انصاری بھگوان پور و جد یو نوجوان لیڈر رضی انصاری نے کہا کہ صرف انصاری برادری کا نعرہ بلند کرنے سے اور کلیجہ پیٹنے سے اور تعداد کو گنانے سے حق نہیں ملے گا بلکہ اجتماعی طاقت کو روڈ پر دکھانے سے ہی ملے گا نہیں تو جس طرح لٹتے ہیں لٹتے رہیں گے وہیں اس پروگرام کے بانی اور انصاری ایکتا کمیٹی کے بانی و قومی صدر علی رضا انصاری نے عظیم اتحاد پر نشانہ کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد انصاری برادری کو آج تک لالی پاپ دیکر ووٹ ٹھگنے کا کام کیا ہے اس برادری کی نمائندگی نہ بورڈ میں ہوتی ہے نہ ایم ایل اے میں ہوتی ہے نہ ایم پی میں ہوتی ہے نہ چیئر پرسن میں ہوتی ہے صرف امید کہ یہ بنا دیں گے وہ بنادیں گے اور جب حکومت بن جاتی ہے تو عہدہ تو دور کی بات پہنچاننے کے لئے مشکل ہوجاتی ہے جب یہ برادری عزت مآب سابق وزیر اعلیٰ جناب لالو پرساد یادو کو و حالیہ وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار کو اکثریت ووٹ دیکر جیت دلاتی آرہی ہے اس لیے اس بار 2024 کے انتخاب سے پہلے اس برادری کو حصہ داری نہیں ملی تو بلاک سطح سے لیکر ضلع سطح پر عظیم اتحاد کے خلاف مورچہ کسیں گے وہیں برندرسنگھ و گرول بلاک واقع بکساواں پنچایت کے مکھیا جناب محمد ہاشم انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انصاری برداری کو سیاست میں حصّہ ملنا منٹوں کا کام ہے مگر یہ برادری اپنے کو پہچانتی نہیں ہے صرف دسترخوان پر ہی پہچانتی ہے اس برادری میں آپسی اتحاد نہیں ہے اسی لئے آج تک یہ حاشئے پر ہے اس موقع سے فیروز عالم مدھول ، محمد اکبر علی انصاری رسول پور ، محمد ارشاد عالم گوبند پور ، محمد صابر علی کلکتہ پلازہ مہوا ، انوار الحق سنگھارہ بمبے جوئیلرس ، محمد نظام انصاری ، ڈاکٹر محمد اعجاز انصاری سنگھارہ سمیت سینکڑوں برادری کے لوگ موجود تھے پروگرام کا اختتام غلام مصطفیٰ ناری خرد کے اظہار تشکر پر ہوا

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.