March 19, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

الحاج نسیم غازی پوری غفار منزل پر تراویح حسن کے ساتھ اختتام

الحاج نسیم غازی پوری غفار منزل پر تراویح حسن کے ساتھ اختتام

 

قرآن سننا سنانا اور پڑھانا پڑھانا ایمانی قوت کو بڑھاتا ہے/ مولانا امتیاز ندوی
مہواویشالی/ شبانہ فردوس / ماہ رجب المرجب میں بندوں کو نبی پاک کے ذریعے سے اللہ پاک نے شبِ معراج کی شب نماز کا بہترین تحفہ دیا جس کی عبادت سے بندہ لبریز ہورہاہے اور شبِ برأت کی شب میں بندوں کو اللہ پاک نے گناہوں سے چھٹکارا کا تحفہ شب بیداری کر عبادت کے عوض میں عطا کیا اور سب سے پاک افضل رحمتوں والا ، برکتوں والا ، مغفرتوں والا ، تین عشرے کا مبارک مہینہ رمضان المبارک میں بندوں کو اللہ پاک نے پاکیزہ کتاب قرآن پاک کو نبی پاک زریعے عطا کیا سبحان اللہ اور یہ بھی فرمایا کہ قرآن کا دیکھنا ، پڑھنا پڑھانا ، سننا سنانا یہ تمام کام اللہ نے عبادت میں شمار کر دیا سبحان اللہ اور اسی قران پاک کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تراویح کی شکل میں ہر مومن بندہ کے لیے سنت مؤکدہ قرار دیا جس کو مومن بندہ رمضان المبارک کے مہینہ میں بعد نماز عشاء کے حافظ قرآن کے پیچھے تراویح کی شکل میں جماعت سنتے ہیں اور اس کی برکتوں سے ان کی رحمتوں سے بندہء مومن مالا مال ہونے کا شرف حاصل کرتا ہے واضح ہو کے یہ باتیں قوم و ملت کے ہمدرد غریبوں بے سہاروں کے مددگار اخلاص کے پیکر الحاج نسیم غازی پوری بلاک راجہ پا کر حاجی پور ویشالی حال مقام اکھلا غفار منزل کا شان جہانگیر نئی دلی کی رہائش گاہ پر ختم تراویح کے موقع پر حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی نئ دلی و دیگر علماء کرام نے کہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حاجی صاحب مبارکباد کے قابل ہیں جو تقریباََ 20 سالوں سے تراویح کا اہتمام انفرادی طور پر کرتےہیں جس میں پڑوسی کی بڑی جماعت تراویح پڑھتے ہیں ساتھ ہی ختم تراویح کے موقع پر اخلاص کا دسترخوان بچھا کر ضیافتوں سے مصلیان کو لذت بخشنے کا بھی کام حاجی صاحب کرتے ہیں جہاں مہمان نوازی کے لیے نیک خاتون الحاج آعظمہ خاتون صاحبہ ، الحاج شاہد حسین ، الحاج شعیب انصاری ، افرا شاہد صاحبہ ، عزیزہ عالیانہ شاہد ، حاجی انجم رشید ، شمع پروین ، بھائی شمیم احمد ، ساتھ ہی حاجی صاحب کے تمام ملازمین پیش پیش رہ کر ثواب کا مستحق بنتے ہیں

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.