April 23, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

ملت اسلامیہ ووٹ دیکر خود کو شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں/ مولانا امتیاز ندوی

ملت اسلامیہ ووٹ دیکر خود کو شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں/ مولانا امتیاز ندوی

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ ہندوستان ہم سب کا جمہوری ملک ہے یہ وطن ہم سب کا مادر وطن ہے اور اس کا نظام جمہوری آئین کے مطابق چلتا ہے اور یہاں ہر شہری کو اپنے رنگ روپ مذہب کے مطابق زندگی بسر کرنے کی پوری اجازت ہے جو پوری دنیا میں ایک مثالی آئین ہے اس کی بقا کے لئے ہر ہندوستانی پر فرض ہے کہ اس آئینی حق کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بچائیں نہیں تو مرکزی سرکار مسلمانوں کو مزید اذیت پہونچانے کے لئے تیار ہے اور اس کا جواب ہم سب کا قیمتی ووٹ ہے اور وہ وقت آگیا ہے ہم ووٹ کے زریعے ہی اس کی شازش کو چکنا چور کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ ملت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ہمارا کوئی ہم خواہ نہیں ہے اس لئے ووٹ کی قیمت کو سمجھیں اور ووٹ سے پہلے کاغزی دستاویزات کو کھوج لیں اور ایک جگہ رکھ دیں تاکہ ووٹ کے وقت اول وقت پر جاکر حق راۓ دیہی کا استمعال کر سیکولر حکومت کو قائم کرسکیں یہ باتیں العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر شاہ پور خرد ویشالی کے سربراہ و بانی و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے بانی و سربراہ حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مرکزی حکومت اسلام ، مسلمان ، قرآن ، دین ، مذہب ، نقاب ، حجاب مخالف ہے اور پش پردہ آئین بدل کر صدیوں پہلے جمہوری حق جو ملت کو جینے کا ووٹ دینے کا ملا ہوا ہے اس کو ختم کردینا چاہتا ہے ایسی حکومت کو تخت سے ہٹانا خاص طور پر ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے اس لئے متحد ہوکر ایک طرفہ سیکولر پارٹی کو جیت دلائیں اور اچھی حکومت کو نافذ کریں کیونکہ کہ یہ ہم سب کا مذہبی دینی اور ایمانی فریضہ ہے آج چک گئے تو پھر بہت برا دن ملت پر آنے والا ہے جس کا بھت بھوگی پوری ملت ہوگی

اپنا یہ کام ہے کہ جلاتے چلو چراغ
رستے میں چاہے دوست یا دشمن کا گھر پڑے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.