ہمارا معاشرہ دین محمدی کا خالی ڈبا ہو چکا ہے جو اس کو ہلاک کردیگا / مفتی علی رضا
ہمارا معاشرہ دین محمدی کا خالی ڈبا ہو چکا ہے جو اس کو ہلاک کردیگا / مفتی علی رضا
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ ایمان والوں کا دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے غفلت ہی نہیں برت رہی ہے بلکہ عملی طور پر ڈھٹ ہوچکی ہے دیکھا جارہا ہے کہ اکثریت مسلم آبادی نبی پاک صلی اللہ کے طریقے پر چلنے کے لئے تیار نہیں جو مومن بندوں کو عنقریب ہلاک ہلاک کردیگا یہ باتیں جامعہ عائشہ پہاڑ ٹولہ مہوا ویشالی کے بانی و قاضی شہر مہوا ویشالی مفتی محمد علی رضا مصباحی نے راجد پارٹی کے لیڈر محمد صغیر انصاری سابق مکھیا امیدوار کرہٹیا بزرگ پنچائت مقام کرہٹیا بزرگ کے بھتیجے اور محمد جہاں گیر انصاری صاحب کا بیٹا محمد غلام نبی آزاد سلمہ ہمراہ عزیزہ نسیمہ سلمہا کی شادی کے موقع سے منعقدہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہیں حضرت مولانا قاری جاوید اختر فیضی نے کہا کہ شادی کے موقع سے نۓ رسم ورواج کا ایجاد یہ بھی فضول خرچی میں شمار کیا جاتاہے جس بندہ مالی بحران سے دوچار ہورہاہے ہے رسم ہلدی اور رسمِ مہدی جس کی شریعت سے کوئی واسطہ نہیں اس میں شادی کے موقع سے لاکھوں روپیہ کا خرچ کرنا مسلم معاشرہ کو جیتے جی مارا جارہا ہے اسے بند نہیں کیا گیا تو یقیناً یہ قوم شادی کے موقع سے بھیک مانگنے مجبور ہے اور ہم سب تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کا جواب اللہ پاک کو ہم سب کو دینا ہوگا اس موقع سے صاحب خانہ محمد عالم گیر ، غلام غوث ، قاری غلام علی فیضی ، شاداب احمد ، مظہر عالم نے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا اور 21 مہمانوں پر مشتمل لوگوں نے لڑکی والے کے گھر جاکر دولہن کو بہو بنا کر جہاں گیر انصاری نے لے آئے اس انداز نبوی پر لوگوں نے مبارکباد پیش کی جن میں حاجی منظور انصاری ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، محمد شکیل انصاری سوندھو ، محمد شہاب الدین و محمد صلاح الدین مہوا ، ماسٹر محمد تسلیم ، مولانا محمد معین الدین امام صاحب ، ماسٹر محمد فاروق ، جاوید انصاری سمیت سینکڑوں لوگوں کے نام شریک ہیں
