عظیم الدین انصاری مجاہد آزادی قیوم انصاری ایوارڈ سے سرفراز ، لوگوں نے دی مبارکباد
عظیم الدین انصاری مجاہد آزادی قیوم انصاری ایوارڈ سے سرفراز ، لوگوں نے دی مبارکباد
حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ ضلع ویشالی کا دفتری مرکز حاجی پور جو ادب نوازوں کا گہوارہ رہا ہے ساتھ ہی صوفیوں سنتوں کا بھی گہوارہ رہا ہے اور اردو زبان و ادب کے سرکردہ رہنماؤں اور سرکردہ ادب نوازوں کا بھی مرکز رہا ہے چاہے وہ شخصیت دیگر اضلاع کے ہی رہنے سہنے والے کیوں نہ اپنا ادبی مرکز حاجی پور کو ہی پسند فرمایا کیونکہ راجدھانی پٹنہ بھی 30 منٹ کے مسافت پر واقع ہے جہاں ادبی سرگرمیوں کے لئے آنے جانے میں کوئی دقت درپیش نہیں آتی اور 10بجے رات میں بھی لوگ انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر پروگرام میں شرکت فرما کر گھر لوٹ آتے ہیں انہیں سرگرم اور سرکردہ ادب نوازوں میں ایک نام ماسٹر عظیم الدین انصاری ایس ڈی او روڈ حاجی پور کا آتا ہے جو یقیناً عمر کے لحاظ سے زیادہ ہیں مگر جزبہ ادب میں اچھے اچھے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ کر صف اوّل میں نظر آتے ہیں انہیں خدمات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ دنوں بابائے قوم مجاہد آزادی غریبوں کے مسیحا عظیم حق پرست سیاست داں عبد القیوم انصاری علیہ رحمہ کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے میٹنگ ہال میں روز نامہ اردو اخبار قومی تنظیم پٹنہ کے چیف ایڈیٹر و اردو ایکشن کمیٹی بہار کے صدر جناب ایس ایم اشرف فرید و اردو اخبار ہمارا نعرہ کے چیف ایڈیٹر و بہترین ادیب ڈاکٹر انوار الہدی ، جد یو کے ریاستی خاتون ترجمان محترمہ انجم آرہ و مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سیکریٹری جناب عبد السلام انصاری و بہترین قلم کار و حق گو مضمون نگار و کئ ادبی تنظیموں کے رہنما جناب انوار الحسن وسطوی حاجی پور و بہار پبلک کمیشن کے سیکریٹری جناب امتیاز احمد کریمی و مجاہد آزادی عبد القیوم انصاری علیہ رحمہ کے پوتا جناب تنویر احمد انصاری و اردو ادب کے بے لوث خادم جناب محمد رفیع صاحب سمیت کئی معزز شخصیات کے ہاتھوں سرفراز ہوۓ اس خوشی پر جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، حضرت مولانا شمیم احمد شمسی مدرس مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور ، صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ ، محترمہ ساجدہ خاتون صاحبہ ، ماسٹر دلشیر انصاری مہوا ، ماسٹر امتیاز عالم جندا ، ماسٹر شفیق اللہ انصاری مہوا ، حافظ سعید تیغی مہوا ، اردو ایکشن کمیٹی ضلع ویشالی سیکریٹری حافظ توقیر سیفی ، نوجوان شاعر بشر رحیمی ، ماسٹر امتیاز عالم ڈوگرہ وغیرہ کے نام شامل ہیں
