April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

این ڈی ٹی وی کے صحافی کمال خان کے انتقال سے صحافت کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے

این ڈی ٹی وی کے صحافی کمال خان کے انتقال سے صحافت کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن غازی پور نے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔

غازی پور، اتر پردیش۔

انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن غازی پور کی جانب سے گیٹ نمبر 4، لنکا کے سامنے واقع اپنے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی کمال خان کی جمعہ کی صبح اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے 2 منٹ کا سوگ منایا گیا۔ تعزیتی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کمال خان کا ناگہانی انتقال صحافتی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، بیرون ملک بھی ان کے چاہنے والے موجود ہیں، کمال خان نے پسماندگان میں اہلیہ روچی اور بیٹا امان چھوڑے ہیں۔ ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سنیل سنگھ، پربھاکر سنگھ، ابھیشیک کمار سنگھ، امرجیت رائے، پھول چند سنگھ، اقرار خان، جاوید خان، آنند کمار، سنیل گپتا، پریم شنکر سنگھ، سشیل کمار، جئے پرکاش وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.