April 27, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

تمام اسکولی انتظامیہ ایک ہو کر سماج میں اہم کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچے مستقبل میں چمکیلے تارے بنیں۔ سید مشتاق۔

تمام اسکولی انتظامیہ ایک ہو کر سماج میں اہم کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچے مستقبل میں چمکیلے تارے بنیں۔ سید مشتاق۔

شاہین ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سنور کلی پورہ نارہ بل بڈگام سنٹرل کشمیر میں بچوں کا ایک پر وقار نعتیہ مقابلہ

انٹرنیشنل جرنلسٹ چئیرمین جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی جموں کشمیر این آر انڈیا نیوز ہیڈ جموں کشمیر سید مشتاق نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی

شاہین ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سنور کلی پورہ نارہ بل بڈگام سنٹرل کشمیر میں ایک پر رونق زونل لیول نعتیہ مقابلہ منعقد ہوا اس پروگرام میں جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے چئیرمین حالات نیوز جموں کشمیر کے بیورو چیف انٹرنیشنل جرنلسٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی
پروگرام کا آغاز تلاوت کلا م پاک اور ہدیہ نعت رسالت مأب صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔
طلاب و انتظامیہ اور زون کے اسکولی پرنسپل، اسکالر ادبی اشخاص،کا یہ بڑا ہی سہانہ اور روح پرور منظر تھا ،
جہاں قوم کے نو نہال بچوں کو علم کے نور سے نوازا جاتا ہے وہیں پر ان اسکولوں میں دین اسلام اور باقی ہنر سے فیضیاب کیا جاتا ہے اس پر رونق محفل میں چئیرمین شاہین ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سنور کلی پورہ کے چئیرمین جناب محمد الطاف راجہ ، اسکول کے پرنسپل، و اساتذہ صاحبان شامل تھے اس پروگرام کے مہمان ذی وقار جی ایم میر جموں کشمیرپرائیویٹ اسکولز فورم کے ترجمان اعلیٰ، و پروفیسر شوکت صاحب کے علاوہ علماء بھی شامل تھے

اس موقعہ پر ایک پر جوش نعتیہ مقابلہ ہوا اور بچوں نے پر نم انکھوں سے اپنے عشق کا اظہار نعت پاک سے کیا علاوہ ازیں مولانا و علماء نے بھی اظہار عشق سول ﷺ کیا اور بعد میں پرنسپل صاحب نے اپنے پر جوش خطبے میں بچوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کا حوصلہ بڈھایا اور تمام اسکولوں کے منتظمین کو التماس کیا کہ وہ ایسے پروگرام منعقد کریں جن سے بچوں کا شعور بڑھے ساتھ ہی اسکول کے پرنسپل و وائس پرنسل نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آخر پر مہمان خصوصی سید مشتاق نے تمام اسکولی زم داران سے گزارش کی کہ وہ تدریسی عمل کو اسکولوں میں مستحکم بنایے، اور ساتھ ہی بچوں کے مستقبل کے لئیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا اور مزید ایسے پروگرام کرنے پر بھی زور دیا جس سے بچوں میں صلاحیت بڑے اور وہ اخلاقی ادبی دنیا میں داخل ہو سید مشتاق اور دیگر علماء و استادوں نےپروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کو انعامات سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی، سید مشتاق نے پُر مغز خطاب فرماکر والدین کو اپنے بچوں کے تعلیم و تربیت کی زمہ داری محصوس کرنے کی تلقین فرمائی اور اسلام کے احکام و فرامین کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیا ساتھ ہی والدین سے متعلق حالات حاضرہ کے مسائل کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں واضح کیا، انہون نے کہا کہ نسلیں ہماری خواتین کی گود میں پرورش پاتی ہیں یہی گود بچوں کی پہلی درسگاہ ہے ماں جیسی تربیت کرے گی نسلیں ویسی ہی پروان چڑھے گی ،آج مسلم عورتوں میں بہت سی برائیاں پنپ رہی ہیں جس سے گھر کا ماحول خراب ہورہاہے رشتوں میں دراریں آرہی ہیں حالات نازک ہوتے جارہے ہیں،آج حالات خراب کرنے کی نہیں،بلکہ خوشگوار بنا نے کی ضرورت ہے گھر بگاڑنے کی نہیں سنوارنے کی ضرورت ہے گھر بنانا بگاڑنا عورتوں کے ہاتھوں میں ہے اس لئے گھر کو ٹوٹنے سے بچاؤ اولاد کو دین کے مطابق تعلیم و تربیت سے آراستہ کرو تاکہ اچھی نسل پروان چڑھے جو دین و سنت کا کام کرے سنت رسول ﷺ پر عمل کرکے دنیا و آخرت کو سنوارے اور اپنے ماں باپ کا صدقہ جاریہ بنیں۔ پروگرام میں علماۓ کرام کے علاوہ قرب و جوار سے کثیرمجمع بچوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.