May 29, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

انوار مصطفٰی کانفرنس وجشن دستار حفاظ بحسن خوبی اختتام پزیر ۔۔
حاجی پور شہر کے محلہ باغملی و سانچی پٹی مدرسہ چوک کےجانب پچھم آشیانہ کالونی موڑ کے قریب وسیع میدان میں انوار مصطفٰی کانفرنس وجشن دستار حفاظ کا ایک کامیاب شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سامعین کرام کے علاوہ مضافات کے لوگ کافی تعداد میں شریک ہوٸے اس پروگرام کی صدارت حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد رحمت علی تیغی مصباحی نے فرماٸی اور نظامت کے فراٸض حضرت مولانا محبوب گوہر نے انجام دیا مہمانوں کی آمد کا استقبال جناب فیض خان محمد انتخاب محمد اشرف عرف ڈسکو کے علاوہ مدرسہ برکاتیہ کے ذمہ داران کے علاوہ آشیانہ مسجد کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج مقیم احمد نے پرزوش طریقے سے کیا پروگرام کا آغاز بعد نماز عشاء دیر رات تک چلتا رہا جس میں ملک کے مایہ ناز علماٸے کرام کی روحانی تقریر سے سامعین مستفیض ہوٸے اس موقع پر مدرسہ برکاتیہ ست فارغ ہونے والے جن میں حافظ محمد کونین ولد نورالہدٰی حاجی پور حافظ محمد ارشد ولد محمد صفی اللہ حاجی پور حافظ محمد اشتیاق عالم ولدمحمد علاوالدین چھپرہ
حافظ یعقوب انصاری ولد محمد یونس انصاری چھپرہ حافظ محمد سراج انصاری ولد محمد شکیل انصاری چھپرہ حافظ محمد توقیر رضا سیتامڑھی ان حفاظ کرام کی دستار بندی تشریف لاٸے علماٸے کرام کے مبارک ہاتھوں سے دستار بندی کا عمل پورا ہوا اس موقع پر خطیب الہند حضرت علامہ و مولانا محمد اظہرالقادری چتروید سیتامڑھی نے اپنی روحانی تقریر کے خطاب میں فرمایا کہ اسلامی تعلیمات کا فروغ ہمارا مشن ہے قوم میں تعلیمی پسماندگی کو بغیر دور کٸے ہم ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہوسکے انہوں نے فرمایا کہ اسلام آفاقی کی مذہب ہے یہاں اخلاق تہزیب شرافت حیا پاکیزگی پردہ داری اور خواتین کی عصمت کا تحفظ کیا جاتا ہے آج اگر اسلامی تعلیمات پر یورپ عمل کرلے تو ساری دنیا بے حیاٸی سے دور ہوجاتا ہے اظہرالقادری نے فرمایا کہ اس ملک کی مٹی سے ہمیں سب سے زیادہ پیار ہے کیونکہ اس ملک کے اندر سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کی آمد ہوٸی آج مذہب اسلام پر لوگ انگلی اٹھاتے نظر آرہے ہیں اور انہیں آذان کی اہمیت و آفادیت اور اس کی برکت سے جو لوگ واقف نہیں ہیں ایسے لوگ ہی اپنی ناواقفیت کی وجہ کر ایسی بات کرتے ہیں آذان کی آواز سے شیطان اور وباء کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس سے اطمینان کا ماحول بنتا ہے آذان کے اندر پوری انسانیت کا بھلا راز پوشیدہ ہے اس موقع پر حضرت علامہ ومولانا محمد حسن رضا نوری حضرت علامہ ومولانا غلام جیلانی ازہری ایم پی حضرت مولانا محمد کاظم رضا مرکزی حضرت علامہ ومولانا محمد صابر عالم مصباحی کولکاتا حضرت علامہ ومولانا قمرالدین ساحل حشمتی حضرت مولانا غلام مصطفٰی حبیبی اڑیسہ وغیرہ نے مشترکہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک اور حافظ قرآن پر مدلل روشنی ڈالتے ہوٸے کہا کہ قرآن پاک اللہ تعالی کا مقدس کلام میں ہے خداوند تعالی نے انسان کی رہبری اور رہنماٸی کے لٸے قرآن کو اللہ نے نازل کیا اور اس مقدس کلام پاک کو حافظ قرآن اس قرآن پاک کو سینے میں بساتے ہیں کل قیامت کے روز حافظ قرآن کو پڑھتے جاٸیں گے اور جنت کے اعلیٰ مقام کو پاتے جاٸیں گے اور ان حافظ قرآن کے والدین کو کل قیامت کے روز تاج پہنایا جاٸیگا اس موقع پربلبل باغ مدینہ جمشید ساحل بریلی شریف شاعراسلام ندیم رضا جھارکھنڈ شاعراسلام ناظرحسین منظر وغیرہ نے اپنا کلام پیش کر خوب خوب داد وتحسین و نذرانہ حاصل کیا اس موقع پر فیض خان پوری رات لوگوں کی ضیافت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشغول عمل رہیں اس پروگرام کی قیادت الحاج حافظ مقیم احمد و منتظمین کے ساتھ فرماٸی اس پروگرام می سرپرستی غلام محمد حبیبی قادری نے بحسن خوبی انجام دیا مضافات سے تشریف لاٸے تمام سامعین کرام کے ضیافت کا نظم دیکھا گیا اس موقع پر سونپور میاں باغ کے امام وخطیب حضرت مولانا محمد خدادین رضوی نے جلسے کے تعلق سے کہا کہ انتظام دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا حاجی پور میں اس طرح کا کامیاب پروگرام پہلی دفعہ دیکھنے کو ملا میری دلی دعا ہے کہ مدرسہ برکاتیہ کو دن دونی چوگنی ترقی عطا فرماٸے اور حاجی پور کی سرزمین میں مسلک اعلیٰ حضرت کا ایک عظیم قلعہ کی شکل میں مدرسہ برکاتیہ اپنی نمایا خدمات کو انجام دے رہا ہے اس موقع پر حافظ فردوس مولانا انتخاب مولانا احمد رضا قاری نوشاد مدرسہ ہذا کے استاد حافظ وقاری ریحان رحمتی عارف جمال ساگر محمد فیروز معین الدین انصاری عرف منا انصاری عبدالحلیم محمد گڈو محمد اظہرانصاری محمد عرفان انصاری محمد نثار انصاری عرف مجنو عبدالکریم محمد فاروق محمد راجا وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.