April 17, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ہندوستان کا بدلتا مزاج اور ہماری ذمہداریاں

*ہندوستان کا بدلتا مزاج اور ہماری ذمہداریاں*
تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے چیئرمین مقبول احمد شہبازپوری نے ایک پریس ریلیز کر اپنے بھائیوں سے اپیل کیا ہے کہ اگر ہمیں انصاف پانے کے لئے احتجاج کا سہارا لینا پڑے تو یہ بات تسلیم کرلینی چاہیے کہ ہندوستان بدل چکا ہے جیسا کہ ہم اس سے پہلے بھی اپنے ایک بیان میں کہ چکے ہیں کہ مسلمانوں کو خاص طور سے ہمارے لیڈروں مولویوں کو ٹیوی شو یا ڈیبٹ سے بالکل پرہیز کرنا چاہئے تھا کیوں کہ جب ہماری بات سنی نہیں جاتی تو ہمارا وہاں جانے سے کیا فائدہ،
جب کہ بارہا یہ نیوز ہمارے سامنے آتا ہے کہ کبھی کسی کا بیٹا مارا جاتا ہے، تو کسی کا بھائی کو زخمی کیا جاتا ہے، تو کسی کا خاوند سلاخوں کے پیچھے نظر آتا ہے، ایک مہم کے تحت غریب کے آشیانے پر بلڈوزر چلا دیا جاتا ہے اور بعض اوقات مسلم محلوں کو پولیس تباہ و برباد کر دیتی ہے، یہ سب ہونے کے باوجود جب ہمارے لیڈروں، یا مسلم اسکالر کے نام پہ کچھ جاہلوں کو گودی میڈیا بلاتی ہے اور ان سے اس طرح کے سوالات کراپنے گھیرے میں لیکر اور سب باتوں کو دبا کر ہماری خامیوں پر صرف اعتراض کرتی ہے کہ ان مسلمانوں نے احتجاج تو کیا، ٹھیک ہے، یہ ان کا حق تھا، لیکن معصوم لوگوں پر پتھر بازی کیوں کی، پولیس پر بلا وجہ پتھراؤ کیوں کیا، پولیس کی گاڑی میں آگ کیوں لگائی، ان پر آگ کے گولے کیوں برسائے، مظاہرین نےہائیوے کو کیوں بند کیا،
وہ یہ نہیں پوچھیں گے کہ احتجاج کی وجہ کیا ہے، پولیس کو مظاہرین پرفائرنگ کرنے کی اجازت کس نے دی، جو لوگ مظاہرہ میں شریک نہیں تھے انھیں حراست میں لینے کی اجازت کس نے دیا، مظاہرین کو حراست میں لینے کے بعد انھیں بے دردی کے ساتھ جانوروں کی طرح لاٹھی چارج کرنے کی اجازت کس نے دی، مظاہرین کے گھروں پر عدالت کے فیصلے کے بغیر قانون کو طاق پہ رکھتے ہوئے بلڈوزر چلانے کا حکم کس نے دیا،
ان کے ظلم و تشدد والے اس عمل پر کوئی کاروائی نہیں وہ بھی جس کہ وجہ سے احتجاج کیا جارہاہے اس پہ قانونی کارروائی کچھ نہیں لیکن مسلمانوں کے رد عمل پہ گرفتاری۔ اگر ہندوستان کے انصاف کا یہی مزاج ہے تو سمجھ لیجیے کہ ہندوستان بدل چکا ہے اور اس سمت جارہا ہے جس کی باربار دھمکی دی جارہی تھی، تو مسلمانوں ایک پرخطر وقت کے شکار ہونے کے لیے تیار ہوجاؤ یا اس سے حفاظت کے راستے پہلے ہی تلاش کر لو، اور آپس میں اتحاد قائم کرو اپنا قائد تلاش کرو قانونی دائرے میں رہ کر ہرکام کو انجام دو اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.