August 17, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

بہار ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ضلع دفتر پر 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی* سمستی پور(ذکی احمد)

*بہار ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ضلع دفتر پر 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی*

سمستی پور(ذکی احمد)

76ویں یوم آزادی کے موقع پر بہار ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ضلع دفتر پر ضلع صدر کرشن کمار نے قومی پرچم کشائی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کے ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار نبھایا اور اپنی قربانی پیش کی ہے۔صحافی عوام کو انکے ذمہداری کا احساس دلاتے ہوئے انہے اپنے حقوق کی یاد دلاتے ہیں جبکہ ضلع کے بزرگ و سینئر صحافی سید منظر الجمیل نے کہا کے اردو صحافت و اردو اخبارات نے ملک کو آزاد کرانے میں جو ذمہداری و کردار کو نبھایا اسے ملک کبھی فراموش نہیں کر سکتا ہے اپنے دو سو سالوں سے اُردو صحافت و اردو صحافی حق گوئی سے سماج کو بہتر کرنے میں اپنا حق ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہداری کو نبھانے کا کام کر رہی ہے۔
75یں آزادی کی تقریب میں انلوگوں کو علاوہ صحافی شرون کمار،رمیش شنکر رائے،محمد جہانگیر عالم،ایم این آزاد،راجکمار رائے،او شیت چند لال ،محمد جمشید،محمد ثاقب ،منوج کمار جيسوال ،روی کمار،رمیش شنکر جھا،ویکاس پودار ،محمد سرفراز، سید راقب العسد ،محمد نسیم ،محمد فیروز ،جھنّو بابا سمیت کافی تعداد میں صحافی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.