April 19, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

تحریک بیداری کانفرنس 16/دسمبر کونزد شاہی مسجد مہوا مدرسہ مدینت العلوم کے احاطہ میں ہونے جارہی ہے

ضلع ویشالی کے قاضی شریعت مفتی محمد علی رضا مصباحی و تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے صدر مقبول احمد شہبازپوری نے مشترکہ طور پر ایک پریس بیان جاری کر بتایا ہے کہ حالات حاضرہ کے پیش نظر ادارہ شرعیہ پٹنہ کے زیراہتمام مختلف اضلاع میں منعقد ہونے والی تحریک بیداری کانفرنس 16/دسمبر کونزد شاہی مسجد مہوا مدرسہ مدینت العلوم کے احاطہ میں ہونے جارہی ہے جسکی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اس اجلاس کا مقصد یہ ہیکہ حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے ساتھ جو ناانصافیاں ہورہی ہیں اسکے خلاف پوری مضبوطی کے ساتھ آواز اٹھانا اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے اقلیتوں میں خاص کر اسلامیات کے حوالے سے نوجوانوں میں حوصلہ بڑھانا ہے اس اجلاس میں درجہ ذیل عنوانات پرخطاب ہونا ہے،
1,تحفظ ناموسِ رسالت کے لئے حکومت سے قانون سازی کا مطالبہ،
2, مسلمانوں کے جملہ حقوق کے تحفظ کے لئے ہریجن ایکٹ کی طرح مسلم سیکیورٹی ایکٹ بنانے کا مطالبہ،
3, آبادی تناسب سے ملازمت اور اقتدار میں حصہ داری کا مطالبہ،
4,اسکول وملحقہ مدارس میں اردو کے آئینی حقوق کی بحالی کا مطالبہ،
5, شادی کے موقع پر فضول خرچیوں اور بکتی زمینوں پر روک تھام،
6, نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور اسلامی احکامات کا پابند بنانے پر زور،
7,ملک میں پھیلائے جانے والی منافرت کے سدباب کے لیے اسلامی پیغام اور امن کی تحریک،
یہ سات اہم موضوع ہیں جن پہ بات ہوگی اسلیئے آپ تمامی حضرات سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.