توقیر انصاری کی ٢٢ سالہ بیٹی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
توقیر انصاری کی ٢٢ سالہ بیٹی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع شاہ پور خرد مرحوم جناب اوڈیٹر صاحب کی پوتی و جناب انجینئر عبد الغفور انصاری صاحب الیکٹرک بورڈ بہار سرکار پٹنہ کی بھتیجی و جناب محمد توقیر انصاری صاحب کی ٢٢ سالہ بیٹی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک واضح ہوکہ کہ بچی گزشتہ کئ دنوں سے پٹنہ کے کوئی پراوئث اسپتال میں زیرعلاج تھی علاج کے درمیان ہی جوان بچی اسپتال میں ہی داعی اجل کو لبیک کہا انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ بچی نیک سیرت صوم صلوۃ کی پابند تھیں موصولہ اطلاع کے مطابق بچی کارشتہ بھی طے تھا لیکن اللہ کی مرضی کچھ عجب ہوتی ہے جس کے نزدیک کسی کو آج تک نہیں چلی اور نہ چلتی ہے جنازے کی نماز بچی کے چچازاد بھائی حافظ محمد شبیر نے پڑھائی جنازے کی نماز میں انجینئر محمد ریاض بہار سرکار ، حافظ محمد وسیع امام مسجد شاہ پور خرد ، حافظ محمد جہانگیر ، ڈاکٹر محمد نعیم الدین ، ڈاکٹر محمد فیروز ، ڈاکٹر محمد شہباز ، ماسٹر محمد شہاب الدین ، مولانا شمیم احمد شمسی ، محمد شعیب انصاری ، لڑکی کے والد توقیر انصاری ، چچا میں مفید ، بھائی محمد عظمت ، آفتاب عالم آفاقی ، محمد مہتاب ، انجینئر محمد آصف ، حسان عادل ، ارسلان عادل ، التمش غزالی ، حاجی محمد عطاء اللہ انصاری سمیت سینکڑوں افراد نے گاؤں کے قبرستان میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا اور دعاۓ مغفرت کی
