October 19, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

دار العلوم تیغہ غریب نواز تجوید اور قرأت کی بہترین درس گاہ

دار العلوم تیغہ غریب نواز تجویداور قرأت کی بہترین درس گاہ

قرآن و سنّت کے بغیر مومن کی زندگی حیوان کی طرحہے / ممتاز اشرفی

مہواویشالی / شبانہ فردوس / مہوا بلاک کے تحت موضع انصار نگر ڈوگرا واقع دارالعلوم تیغیہ غریب نواز تجوید اور قرات کی بہترین درسگاہ ہے درسگاہ میں گزشتہ 18 اکتوبر بدھ کو تجوید اور قرات کی ایک نشست ہوئ ساتھ ہی مدرسہ میں اول ،دوئم ،سوئم، آنے والے طلبہ اور طالبات کو نوازا گیا اس پروگرام سے مسجد کے خطیب و امام حضرت مولانا ممتاز اشرفی نے کہا کہ قرآن اور سنت کے بغیر مومن کی زندگی حیوان کی طرح ہے اس لیے کہ قرآنی تعلیم انسانی زندگی میں ایک شمع کی مانند ہے جو اندھیرے کو مٹا کر اس کی زندگی کو روشن بناتا ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی انسان اندھا ہے پروگرام کے صدر پیر طریقت صوفی شاہ محمد مستقیم تیغی نے اپنی دعائیہ کلمات میں کہا کہ دارالعلوم تیغیہ غریب نواز تجوید قرات کے لیے حلقہ کا واحد درسگاہ ہے اس درسگاہ سے میری دلی وابستگی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مدرسہ کو قائم کرنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ حلقہ کے بچے دینی تعلیم سے مزین ہو اور بچے اس سے آراستہ ہو رہے ہیں یہ خوشی کی بات ہے ہم طلبہ اور طالبات کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اس موقع سے خصوصی طور پر حضرت مولانا قاری محمد کاظم صاحب، قاری محمد ثاقب رضا وشالوی ،ماسٹر محمد سلیم ,  محمد ندیم ربانی، محمد صدرعالم، محمد فیروز،  ,  محمد کمال ، ماسٹر افضل ، ماسٹر محمد امتیاز ، غلام غوث قادری سمیت گاؤں کے کئی حضرات حاضر ہوئے اس پروگرام میں عزیزم محمد شاہد ولد محمد نیاز کو مدرسہ میں اول آنے پر تیغی انسٹیٹیوٹ کے بانی محمد شمساد علی نے نیک دعائیں دی ساتھ ہی ائے ہوئے مہمان نو کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو اختتام کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.