April 22, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی جمیل صاحب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد نیک اولاد والدین کے حق میں ایصال و ثواب کا بہتر زریعہ/ قسیم الحق یوسفی

حاجی جمیل صاحب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد
نیک اولاد والدین کے حق میں ایصال و ثواب کا بہتر زریعہ/ قسیم الحق یوسفی

 

مہواویشالی / شبانہ فردوس/ راجد پارٹی کے سینئر لیڈر محمد طفیل انصاری و حاجی نسیم احمد و شکیل احمد کے بڑے بھائی و سیٹھ عبداللہ ناگپور و حمید اللہ انصاری و ماسٹر محمد رحمت اللہ و ہدایت اللہ صاحبان کے والدِ محترم و مکرم مرحوم و مغفور حاجی محمد جمیل احمد صاحب کے لئے دعائیہ محفل بعنوان عظمت والدین کانفرنس کا انعقاد حافظ محمد قمر رئیس سلمہ کی تلاوت قران سی ہوئ ، جس کی صدارت قاضی شہر مہوا ویشالی مفتی محمد علی رضا مصباحی نے فرمائی سرپرستی پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی نے فرمائی ، قیادت حضرت مولانا امیر الدین نے فرمائی صدارتی خطبہ میں مصباحی صاحب نے ارشاد فرمایا ایثال و ثواب کے لئے بہترین طریقہ والدین کی قبروں کی زیارت ہے انہوں نے مزید تاریخ کی روشنی میں فرمایا کہ میت کے دفن کے وقت تبرکات کو میت کے ساتھ رکھنا یہ میت کے گناہوں میں کمی کرتی ہے’ مولانا نور نبی یوسفی نے فرمایا ایثال و ثواب کی محفل یقناً باعث برکت ہے اس سے میت کو قبر کی گناہوں میں اللہ تخفیف کرتا ہے لیکن نیت کا پاک و صاف ہونا لازمی ہے وہیں حضرت مولانا محمد نثار احمد مصباحی بکساواں نے دعائیہ شعر یوں عرض کیا
الہی حاجی صاحب کو تو بہتر جزا دینا
تو اپنی خاص رحمت کی انہیں چادر اوڑھا دینا
مقبول احمد شہباز پوری نے بھی دعائیہ اشعار پیش کئے
بخش دے انکی ساری خطائیں کر رہے ہیں تمامی دعائیں
نور والے پیمبر کے صدقے قبر کو نور سے جگمگا دے
وہیں شاعر اسلام حسرت برکاتی نے بھی دعائیہ اشعار پیش کئے وہیں ساحل کلکتوی نے بھی دعائیہ شعر پیش کئے ساتھ ہی شکیب رضا ویشالی ، ارشد رضا ویشالی ، قمر رئیس سلمہ ، اظہار مارگی ، مولانا محمد امن رضا کولکاتا ، مولانا محمد ارشاد عالم مہنار ، مولانا حبیب اللہ رضوی ، مولانا محب الرحمن رضوی سلطان پور سمیت کئ معزز علماء و شعراء نے خطاب فرمایا محفل کا اختتامی کلمات میں پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی صاحب نے دعائیہ کلمات میں فرمایا کہ والدین کے حق میں نیک اولاد سب سے بہتر زریعہ ہے ساتھ ہی دعا کی اہمیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی دعا میں آسمان اور زمین کا فرق ہے انفرادی دعا میں قبولیت کی بہت شرائط ہے لیکن اجتماعی دعا میں قبول شرائط نہیں بلکہ جماعت میں ایک بھی مومن بندہ ہوگا تو اس کی آمین قبولیت کی ضمانت ہے اس موقع محمد شعیب انصاری پٹنہ سیٹی ، محمد تارق انور پٹنہ سیٹی ، محمد توحید صاحب پٹنہ ، محمد عارف رضا ، محمد نعمان چک ولی ، محمد نیاز احمد لڑوئ محمد اشفاق الیکٹریکل ، ماسٹر افتخار عالم ملاہی ، محمد صابر حسین غازی پور ، ڈاکٹر ظفیر کواری ، ذاکر انصاری لڑوئ ، عبد الرحمٰن صاحب مہنار ، سنکدر صاحب چک سکندر ، ماسٹر قمر الزماں ، پوتا احتشام و انظمام و انعام ، ماسٹر گڈو سمیت کئ اہم شخصیات نے شرکت کی اور دعاۓ مغفرت فرمائ ۔

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.