April 17, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

یوم پیدائش ماضی کے محاسبے اور مستقبل سنوارنے کا پیغام دیتی ہے/ عادل شاہ پوری

یوم پیدائش ماضی کے محاسبے اور مستقبل سنوارنے کا پیغام دیتی ہے/ عادل شاہ پوری


مہواویشالی/ شبانہ فردوس / دنیا ایک سراۓ فانی ہے ساتھ ہی انسان کی چند روزہ زندگی بھی فانی ہے جس پر ہر ذات اور ہر مزہب کا ایمان اور یقین ہے اس دنیا کو بسانے کے لئے اللہ پاک نے کم و بیش 18000 ہزار مخلوق کو پیدا فرما کر دنیا کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کا کام کیا اور یہ عمل اللہ پاک اپنے قدرت سے صبح قیامت تک کرتا رہے گا اسی مخلوقات میں سے انسان کو سب سے افضل مخلوق اللہ پاک نے پیدا فرمایا جس سے اللہ پاک بروز حشر پوچھے گا کہ میں نے تمہیں حسین بنایا ، حسین جوانی دی ، عقل و شعور سے نوازا ، سارے مخلوقات پر فوقیت دی ، دین دیا ، اسلام دیا قرآن دیا ، رسول دیا اور زبان میں گویائی کے ساتھ خوبصورت آواز دی اس کا استعمال اپنی زندگی میں کہاں کیا کیسے کیا تو ہم سب اس کا جواب ڈھونڈ لیں واضح ہو کہ یہ باتیں صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری نے اپنے سسرال صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد نیو آزاد نگر میں اپنے یوم پیدائش کے موقع پر سارے رشتے داروں کے سامنے کہی انہوں نے مزید کہا کہ یوم پیدائش انسانوں کے لئے ماضی کے محاسبے کا دن ہوتا ہے کہ ہم نے اس دنیا میں اب تک کیا کھویا اور کیا پایا ساتھ ہی مستقبل کو سنوارنے کا پیغام بھی دیتا ہے کہ اب تک جو ہوا سو ہوا اب باقی زندگی کو خوبصورت اور کامیاب بنانا ہے اور حقیقت میں یوم پیدائش ایک کامیاب انسان کو اور کچھ کرنے کا موقع فراہم کرتاہے اور جس انسان کی زندگی کی کشتی ڈگمگا رہی ہے اسے سنبھالنے کا موقع دیتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ چند روزہ زندگی کو دینی اعتبار سے اور دنیاوی اعتبار سے کامیاب بنائیں اس موقع سے محمد سعد سلمہ ، سسر نوشاد انصاری ، ساس روبیدہ خاتون و شبنم آرہ ، پھوفی انیسہ خاتون ، پھوفا ڈاکٹر نیاز ، حسان عادل ، ارسلان عادل ، عفیفہ عادل ، نسبتی برادر محمد ارشاد ، محمد رئیس ، محمد کیف ، محمد صدام ، محمد دلشاد ، محمد ساحل ، محمد چھوٹو ، سالی جاسمین فردوس ، صوفیہ فردوس ، بشریٰ فردوس صبا ناز ، چاندنی ناز ، نسیمہ خاتون ، گلفشاں پروین ، مسکان پروین ، محمد التمش ، محمد نور عین کے ساتھ فیس بُک پر ڈاکٹر آزاد کولکاتا ، محمد نیاز کولکاتا ، ماسٹر امیر اللہ آزاد ، محمد فیروز کولکاتا ، امتیاز عادل نئ دلی ، معلمہ شمع پروین ، کماری جیوتی ، کماری امیتا ، انیتا سنگھ ، ماسٹر امیر الحق ، محمد شاہد مہوا ، راجو راۓ چہرہ کلاں سمیت سینکڑوں دوست احباب نے مبارکباد پیش کی اور دازئ عمر کے ساتھ صحت کاملہ کی دعائیں دیں

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.