April 17, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

مدھوبنی فٹبال ٹیم نے چھپرہ سارن کو 1 گول سے شکست دے کپ پر قبضہ کیا

مدھوبنی فٹبال ٹیم نے چھپرہ سارن کو 1 گول سے شکست دے کپ پر قبضہ کیا

کوئ بھی کھیل اظہار خوشی کے ساتھ آپسی اتحاد کا پیغام دیتی ہے / سلیم پرویز
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ پاتے پور بھیروکھڑا نیو ٹائیگر فٹبال ٹیم کا فائنل میچ ضلع مدھوبنی بنام ضلع سارن چھپرہ کے بیچ ہوا اس کھیل میں مہمان خصوصی کے طور پر بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین جناب سلیم پرویز انصاری نے شرکت کی وہیں پاتے پور اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے محترمہ پریما چودھری صاحبہ نے بھی شرکت کی انہوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ کوئی بھی کھیل اظہار خوشی کے ساتھ سماج میں آپسی اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے واضح ہوکہ نصف ہاف میں مدھونی کی ٹیم نے 1 گول کر اپنے ٹیم کو جیت دلائی اور نیو ٹائیگر فٹبال ٹورنامنٹ کپ پر قبضہ کیا معلوم ہوکہ آۓ ہوۓ تمام مہمانوں کو بھیروکھڑا پنچائت کے مکھیا جناب بھولا راۓ نے گلدستہ اور شال پیش کر استقبال کیا ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری سابق مکھیا و جد یو اقلیتی سیل کے ضلع ویشالی صدر و سابق فٹبالر مصطفی حسن انصاری و ٹورنامنٹ کے صدر سابق مکھیا سونے لال راۓ نے مشترکہ طور پر مدھوبنی ٹیم کے کپتان کو کپ دیا اس کھیل میں شائقین کے طور پر مکھیا ہاشم انصاری بکساواں ، سابق ضلع پریشد کمال الدین ، صابر انصاری کلکتہ پلازہ مہوا ، جدیو پاتے پور سیکرٹری اکرام الحق انصاری ، ملی خادم انظار الحق انصاری ، سابق ضلع پریشد سیتا رام راۓ ، سرپنچ لال دیو کشواہا متھنا ملک ، جگناتھ کمار ، دیونندن رائے، پربھو نارائن سنگھ ، کمنٹیٹر امن کمار ، ڈاکٹر سنجیت کمار ، حافظ توقیر سیفی مہوا ، محمد شاہد مہوا ، راجد لیڈر ممتاز انصاری ، محمد مشیر گوریہار سیہان ہائ اسکول کے سبکدوش ٹیچر جناب ہری نندن پرساد سنگھ ، مولانا شمیم احمد شمسی مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور سمیت کئ اہم شخصیات نے شرکت کر کھیل کھیل مزہ لیتے رہے اور تالیوں کی گونج سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے رہے ۔
تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.