صدر سرفراز اعجاز اور سیکریٹری ارشد رضا منتخب
صدر سرفراز اعجاز اور سیکریٹری ارشد رضا منتخب
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت ملحقہ ریاستی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا مدرسہ اسلامیہ چہرہ کلاں مہواویشالی کی ایک اہم نشست مدرسہ کے مٹنگ ہال میں بلائ گئ جہاں لوگوں نے مدرسہ میں پڑھنے والے بچے اور بچیوں کی اچھی پڑھائی اؤر اچھی تعلیم وتربیت اور اچھا نظم ونسق پر تبادلۂ خیال پیش کیا گیا ساتھ ہی کمیٹی کی مدت پورا ہونے سے لوگوں نے نئے کمیٹی کی تشکیل کی جس میں بالاتفاق راۓ سے صدر کے عہدے پر نوجوان نوجوان فعال متحرک ہردلعزیز ملی اور سیاسی خادم و راجد پارٹی کے ضلع ویشالی سیکریٹری و پارٹی کے مہوا اسمبلی انچارج سرفراز اعجاز کو منتخب کیا گیا ساتھ ہی ملی سماجی خادم محمد ارشد رضا کو سیکریٹری کے عہدے پر منتخب کیا گیا اس موقع سے عاقب اعجاز ، محمد نور عالم ، محمد ہمایوں انصاری ، صدر مدرس مفتی توقیر عالم ، شیخ آزاد علی سمیت درجنوں افراد شریکِ نشست ہوئے اور نو تشکیل عہدیداران سے مزید مدرسہ اسلامیہ چہرہ کلاں کی آبیاری کی توقع کی اور مبارکباد پیش کی
