حج بھون پٹنہ کے دعائیہ مجلس کا روح پرور منظر مقبول دعا کی سند / عادل شاہ پوری
حج بھون پٹنہ کے دعائیہ مجلس کا روح پرور منظر مقبول دعا کی سند / عادل شاہ پوری
حاجی پور/ شبانہ فردوس/ حج بھون پٹنہ کے چیئرمین الحاج عبد الحق صاحب و چیف ایگزیکٹو آفیسر الحاج راشد حسین صاحب و سابق حج بھون پٹنہ کے چئیرمین الحاج محمد الیاس حسین صاحب عرف سونو بابو و دفتری ملازم محمد صغیر صاحب و محمد اختر حسین صاحب و میڈیا انچارج محمد صغیر صاحب و محمد اظہار صاحب و سید فرحان الحق صاحب و حضرت مولانا سید محمد اشفاق احمد قادری مجیبی و دیگر افسران و ملازمین کی کاوشوں سے ہرسال حاجیوں کے روانگی سے پہلے خوبصورت اور روح پرور دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا جاتاہے جہاں صدارت کی کرسی پر چیئرمین صاحب خود رونق اسٹیج ہوتے ہیں ساتھ ہی اس روح پرور دعائیہ مجلس نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد ایوب نظامی صاحب شگفتہ اور سائشتہ لب ولہجہ میں منور و مجلی فرماتے ہیں ساتھ ہی علماء ، شعراء ، نقباء ، ادباء ، اصفیاء ، مشائخ اور تمام مسلک کے خانقاہوں کے سجادگان دعوت کے مطابق اپنے وقتوں میں حاضر ہوکر نورانی و حقانی بیانات فرماتے ہیں جس سے عازمین و عازمات اور ان کے رفقاء حج کی فضیلت سے سیر آب ہوتے ہیں اور حج کے تعلق سے مزید جانکاری میں اضافہ کرتے ہیں وہیں اس مجلس میں دیگر افراد شریکِ دعا ہوکر اپنی آرزوؤں کی تکمیل کے لئے لبیک الھم لبیک اور آمین ثم آمین کی صدا بلند کرتے ہیں تاکہ ۔ دکھادے یاالہی وہ مدینہ کیسی بستی ہے ۔ جہاں پہ رأت دن مولا تری رحمت برستی ہے ۔ یقیناً حج بھون پٹنہ میں ہرسال روح افزا اور روح پرور دعائیہ مجلس قبولیت دعاء کی سند بھی ہوتی ہے دعا ہیکہ یہ مجلس یوں ہی ہمیشہ سجتی رہے اور بندہ مومن اپنی آرزوؤں کی تکمیل پاتے رہے اللہ پاک حج بھون پٹنہ کے تمام افسران و ملازمین و رضاکاروں کو مزید بہتر سے بہتر خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین ثم آمین
