April 2, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

عبد القیوم انصاری کو پھر سے بہار مدرسہ بورڈ کا چئیرمین بنانے کا مطالبہ

عبد القیوم انصاری کو پھر سے بہار مدرسہ بورڈ کا چئیرمین بنانے کا مطالبہ

 

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے فعال متحرک تجربہ کار سماجی سیاسی ملی رہنما و خادم و سابق بہار مدرسہ بورڈ چئیرمین حضرت مولانا عبد القیوم انصاری صاحب کو دوبارہ بہار مدرسہ بورڈ کا چئیرمین بنانے کے لئے ضلع مظفر پور و ضلع ویشالی کے سرکردہ و ملی دانشوران نے بہار کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار سے مخلصانہ مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ بہار جس طرح مدرسہ کے تعلیم و تعلم کے تئیں سرگرم ہیں ہم دانشوران وزیر اعلیٰ بہار کا بے حد شکر گزار ہیں اور اس امید کے ساتھ ہی توقع کرتے ہیں کہ مزید ترقیاتی کاموں کے لئے سابق چیئر مین حضرت مولانا عبد القیوم انصاری صاحب کو دوبارہ خدمت کرنے کا موقع عنایت کی جاۓ مذکورہ باتیں ضلع مظفر پور کے مظفر پور نگر پارشد 33 سعد پورہ مظفر پور کے ملی سماجی سیاسی خادم جناب نور عین عالم و ماسٹر رضوان احمد و ڈاکٹر مصطفٰی جاوید برہم پورہ و گھڑی ساز عامر انصاری کمپنی باغ و ماسٹر ذکی حسن سعد پورہ وغیرہ کے ساتھ ضلع ویشالی کے مکھیا ہاشم انصاری بکساواں گورول بلاک ، ضلع و اسیٹ سطح کے سینیئر صحافی و راجد پارٹی کے مہوا بلاک صدر نسیم ربانی و راجد پارٹی کے ضلع ویشالی سیکریٹری پھول حسن انصاری رسول پور فتح و ماسٹر امتیاز انصاری جندا بلاک و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے بانی و سربراہ و مفت دینی منظم کلاس شاہ پور خرد کے بانی و سربراہ و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے با‌نی و سربراہ حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی سمیت درجنوں دانشوران کے نام شامل ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.