April 26, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

محرم الحرام میں نفوس قدسیہ کی شہادت دین محمدی کی سربلندی کا پیغام / حاجی نسیم غازی پوری

محرم الحرام میں نفوس قدسیہ کی شہادت دین محمدی کی سربلندی کا پیغام / حاجی نسیم غازی پوری

مہواویشالی / عادل شاہ پوری / قوم ملت کے ہمدرد ، غریبوں لاچاروں مددگار ، ملت اسلامیہ کے بے لوث خادم الحاج نسیم احمد غازی پوری ضلع ویشالی راجا پاکر غازی پور حال مقام غفار منزل اوکھلا نئ دلی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اس مہینہ کا بہت بڑا مرتبہ اور بہت بڑی حرمت ہے ساتھ ہی اسلامی تاریخ میں المناک شہادت کا واقعہ بھی ہے واقعہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خوابوں کی تعبیر سے اور زبان حال سے وابستہ ہے اس مہینہ میں نفوس قدسیہ کی جو شہادت ہوئ ہے اسے اسلامی تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی یکم محرم الحرام سے لیکر یوم عاشورہ کے دن تک جو کربلا کی سرزمین پر شہادت کے جام پی پی کر باطل کے سامنے ڈٹے رہے اور سینہ سپر ہوکر دین محمدی کی سربلندی کے لئے یک بعد دیگر شہادت پیش کرتے رہے جس کی نظیر اسلامی تاریخ میں کسی اور جنگ میں نہیں ملتی یہ شہادت ایک جانب حق کے خاطر باطل کے سامنے کس طرح ڈٹے رہنا ہے یہ پیغام دیتی ہے اور دین کی سربلندی کے لئے جان دے کر شہادت کا جام پینے کا بھی پیغام دیتی ہے کیونکہ یزیدیت دنیا میں ہے اور وہ اپنے بد فعلی سے باز نہیں آسکتے اس لیۓ ہم سب کو نفوس قدسیہ کی شہادت سے سبق لینے کی ضرورت ہے کہ ہم مومنوں کے سامنے کبھی بھی ایسا موقع آیا تو دین محمدی کی سربلندی کے لئے شہادت کا جام پی سکتے ہیں مگر دین پر آنچ نہیں لا سکتے کیونکہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد نواسہ ء رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نانا جان کے خواب کو پورا کرتے ہوئے دین کی سربلندی عطا کی اور یزید کے سامنے اعلان بھی کیا اور کہا کہ

جو جان مانگو تو جان دیں گے جو مال مانگو تو مال دیں گے
مگر نہ ہوگا یہ ہم سے ہرگز نبی کا جاہ و جلال دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.