ڈاکٹر آفرین اظہار ہمراہ محمد ارشد رشتئہ ازدواج سے منسلک
ڈاکٹر آفرین اظہار ہمراہ محمد ارشد رشتئہ ازدواج سے منسلک
شادی نسل انسانی کی بقاء ہے اس میں فضول خرچی اللہ کو پسند نہیں / شمیم منعمی
حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ جنتا دل یونائٹڈ پارٹی کے سابق ایم ایل اے و ملی سماجی سیاسی خادم و روزنامہ اردو اخبار ” پیاری اردو ” کے چیف ایڈیٹر و چئیرمین تخمینہ کمیٹی بہار اسمبلی پٹنہ جناب ڈاکٹر اظہار احمد صاحب نے گزشتہ دنوں اپنی لخت جگر عزیزہ ڈاکٹر آفرین اظہار ( ایم بی بی ایس ) ہمراہ عزیزم محمد ارشد سلمہ صوبہ جھارکھنڈ کے ساتھ سنت رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کے مطابق سادگی اور سنجیدگی کے ساتھ رشتئہ ازدواج سے منسلک فرمایا جن کی نکاح پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضور سیدی مرشدی الحاج الشاہ حضرت مولانا پروفیسر شمیم منعمی صاحب قبلہ زیب سجادہ خانقاہ منعمیہ پٹنہ سیٹی متن گھاٹ ۹نے حاضرین مجلس کی موجودگی میں برچند پٹیل روڈ پٹنہ کلب وسیع میرج ہال میں دو گواہوں اور مبلغ دین مہر کے ساتھ ۸پڑھایا بعدہ طعام و انصرام مہمانوں نے اپنے پسند کا نوش فرمایا اور دولہا دلہن کو دلی مبارکباد پیش اور خوشگوار زندگی کے لئے نیک دعائیں دیں اس موقع سے جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اشرف انصاری ، جد یو اقلیتی سیل کے سچے سپاہی سابق نگر پارشد مہوا نگر پارشد ویشالی حافظ توقیر سیفی ، محمد شاہد حسین سوسائٹی ٹیلر مہوا ، ٹیچر شمع پروین ، اردو روز نامہ تاثیر کی صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ مہواویشالی ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں بلاک مہواویشالی ، فلم انڈسٹری کے علی خان ، راجد سابق وزیر عبد الباری صدیقی ، راجد کے سابق وزیر علی اشرف فاطمی ، کانگریس پارٹی کے سینیٹر لیڈر باری اعظمی ، لوجپا پارٹی کے سینیٹر لیڈر اخلاق احمد ، جد یو پارٹی کے سینیٹر لیڈر دانش احمد ، راجد پارٹی کے سمستی پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب اختر الاسلام شاہین ، بہار گورنمنٹ اردو لائبریری کے چئرمین جناب ارشد فیروز صاحب ، بہار بورڈ کے چئرمین ہریندر بابو ، جج جناب ارون کمار ، کے ساتھ شہر پٹنہ کے معزز اہل علم حضرات ، معزز وکلاء ، معزز ججیز ، اعلیٰ عہدوں کے معزز افسران ، پارٹی کے معزز لیڈران نے بھی شرکت کی بعد طعام نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر شمیم منعمی صاحب نے کہا کہ شادی نسل انسانی کی بقاء ہے اس لئے شادی کو جہیز سے پاک ماحول میں انجام دیں رشوت لیںنا اور دینا دونوں شریعت میں حرام ہے انہوں نے ڈاکٹر اظہار احمد ، کرنل ڈاکٹر عظیم احمد ، آفتاب احمد ، امتیاز احمد کو مہمانوں کی مہمان نوازی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی جہاں موصوف ڈاکٹر اظہار احمد صاحب نے آۓ ہوئے مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا
تصویر میل پر ہے
