April 16, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ندرت شارقہ ہمراہ شارق رضوی رشتئہ ازدواج سے منسلک

ندرت شارقہ ہمراہ شارق رضوی رشتئہ ازدواج سے منسلک

نکاح زنا سے بچاتا ہے اور برکت کے دروازے کھولتا ہے / فیضان کیفی
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری و ملی سماجی سیاسی خادم ہردلعزیز خوش اخلاق خوش مزاج ڈاکٹر شاہ نواز کیفی صاحب کی دختر عزیزہ ندرت شارقہ سلمہا مقام دربھنگہ ہمراہ عزیزم شارق رضوی سلمہ مقام چک جادو پوسٹ بیلا درگاہ بلاک پاتے پور ویشالی سنت رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کے مطابق گزشتہ شب ضلع دربھنگہ کے کریشنا میریج ہال لال باغ نزد سی ایم سائنس کالج میں رشتئہ ازدواج سے منسلک ہوگئے واضح ہو کہ اس جوڑے کا نکاح دلہن کا بھائی حضرت مولانا فیضان احمد کیفی گواہ اول دلہن کے چچا محمد پرویز احمد دربھنگہ و دوئم گواہ دلہن کے نوشے بھائی سید احمر حجازی بیگو سراے و دین مہر 20 گرام سونے کے ساتھ حاضرین مجلس کے سامنے پڑھایا جہاں نوشاہ بابو نے بلند آواز میں ندرت شارقہ کو اپنے نکاح میں قبول کیا ۔ اس موقع سے موجود راجد پارٹی کے سابق وزیر عبد الباری صدیقی صاحب ، لوجپا پارٹی کے ریاستی صدر اشرف انصاری سیوان ، سیاسی ، سماجی خادم و خواجہ چاند چھپرہ چہرہ کلاں ویشالی کے مکھیا ثاقب انور و ملی اور سماجی نوجوان خادم و گرینائٹ ، ماربل ، ٹائلس کے عمدہ ریٹیلر محمد تنویر عالم فتح پوری ویشالی ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی ، نوجوان شاعر فیض رسول ، اکرم رضا ، احمر رضوی غزالی ، امام شاہد عرفانی ، پروفیسر اعجاز عالم ، محمد منا ، غضفر نور ، بھائی بھوٹو چہرہ کلاں ویشالی سمیت سماجی ، سیاسی ، ملی اور علماء شعراء و ادباء کے اہم شخصیات نے نکاح مسنون میں شرکت کی اور ڈاکٹر شاہ نواز کیفی کو اور دولہا دلہن کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک دعاؤں سے نوازا وہیں خطبہ سے قبل جناب فیضان کیفی نے کہا کہ نکاح بابرکت عمل ہے عمر ہوجاۓ تو نکاح جلد کرلینا چاہئے کیوں کہ نکاح زنا جیسی برائ سے بچاتا ہے اور رحمت اور برکت کے دروازے کھولتا ہے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.