عرس سراپا قدس پنج پیراں آئندہ 1/2 دسمبر 2024 کو
عرس سراپا قدس پنج پیراں آئندہ 1/2 دسمبر 2024 کو
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ صوبہ بہار کے معظم و مکرم اپنے ضابطے و شرائط کے واحد خانقاہ ، خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ جو تقریباً 400 سو سالوں سے سلف صالحین کے اطوار و آئین کے مطابق چل رہا ہے جہاں عارف باللہ شاہ مجیب اللہ قادری مجیبی پھلواروی رحمت اللہ تعالٰی علیہ کے فیوض وبرکات جاری و ساری ہے ساتھ ہی زیب سجادہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ مولانا سید شاہ محمد آیت اللہ قادری مجیبی دامت برکاتہم کی رہنمائی نصیب ہوتی ہے ۔ واضح ہو کہ پروگرام اپنے روایتی شان وشوکت کے ساتھ عرس سراپا قدس پنج پیراں ہرسال کی طرح امسال بھی آئندہ 1 دسمبر اور 2 دسمبر 2024 کو اپنے معمول کے مطابق وقت مقررہ پر انعقاد ہوگا جس میں بروز اتوار ، سوموار حضرت محی الملتہ والدین امیر شریعت مولانا سید شاہ محمد محی الدین قادری مجیبی ، حضرت امان المستجرین مولانا سید شاہ محمد امان اللہ قادری مجیبی ، عارف باللہ حضور مولانا سید شاہ محمد رضوان اللہ قادری مجیبی قداست اسرار ہم اور اتوار دن گزار کر شب میں حضرت شمش العارفین امیر شریعت مولانا سید شاہ محمد قمر الدین قادری مجیبی ، اور حضرت امام المتقین مولانا سید شاہ نظام الدین قادری مجیبی قدس سرہ علیہ رحمہ کا عرس بڑے تزک احتشام کے ساتھ انعقاد ہوگا اس کے معمولات حسب ذیل ہیں ۔
1 دسمبر 2024 کو نماز عصر 3 بجکر 50 منٹ پر ، بعد نماز چادر پوشی و فاتحہ خوانی بر مزارات ہرسہ شیوخ کرام قدست اسرار ہم اور نماز عشاء 9/ بجے ، بعدہ قل و محفل سماع ۔
2 دسمبر 2024 کو 10 بجکر 30 منٹ پر محفل سماع اور 12 بجے قل و فاتحہ ، نماز عصر 3 بجکر 50 منٹ پر ، بعد نماز چادر پوشی و فاتحہ خوانی بر مزارات ہر دو شیخین کریمین قدس سر ہما ، اور نماز عشاء 8 بجکر 30 منٹ پر ، بعدہ قل و محفل سماع کا انعقاد ہوگا یہ اطلاع بزریعہ خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ گروپ سے حاصل ہوئ ہے جس میں خیر اندیش حضرت مولانا محمد منہاج الدین مجیبی دامت برکاتہم نے خانقاہ مجیبیہ کے تمام معتقدین و متوسلین کو اطلاع دی ہے کہ قل و فاتحہ میں شرکت کر عرس سراپا قدس پنج پیراں کے فیوض برکات سے مالا مال ہوں ۔
تصویر میل پر ہے
