May 4, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

اپنی قیادت اپنی سیاست کو لوگوں نے کیا ساتھ دینے کا وعدہ

اپنی قیادت اپنی سیاست کو لوگوں نے کیا ساتھ دینے کا وعدہ

ایم جسیم الحق قوم کے سچے ملی اور سیاسی لیڈر: برکت علی

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ جواں سال ایم جسیم الحق چاند پور فتح قوم کے ملی سیاسی سچے وفادار لیڈر بن کر ہم سب کے بیچ آئے ہیں یہ ہم سب کے لئے سیاسی خوش بختی کی گھڑی ہے، ہم ان کا ساتھ دے کر اپنی کھوئی ہوئ پہچان مہوا اسمبلی حلقہ میں بنانے کے لئے تیار ہوجائیں۔ یہ باتیں ملی خادم جناب برکت علی صاحب، محمد ظہیر الدین، محمد کلام، محمد جاوید، محمد اسلام، محمد اختر حسین، محمد منصور عالم، محمد شکیل احمد وغیرہ نے مشترکہ طور پر ایم جسیم الحق کی قائدانہ اور محققانہ گفتگو سن کر پرانی مسجد چھوراہی ہاٹ کے نزدیک نمائندہ سے کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ 2025 میں مہوا اسمبلی حلقہ میں ہم لوگ گھوم گھوم کر اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کر لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کریں گے یہ ہمارا وعدہ ہے۔ آج ہم لوگوں نے جو سنا ہے اس پیغام کو عام کرنا ہے جس سے ہمارے لوگ جو بکھرے ہیں وہ ایک ساتھ آ جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک ہم سب نے دوسروں کو ووٹ دیا ہے اس بار ہم سب ایک ہوکر جسیم الحق کو ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے۔

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.