December 4, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

خواتین سماج میں اہم کردار ادا کریں ، الفلاح انسٹیوٹ آف ایجوکیشن آری پانتھن ماگام بڈگام میں ایک پر وقار پروگرام۔

خواتین سماج میں اہم کردار ادا کریں ،
الفلاح انسٹیوٹ آف ایجوکیشن آری پانتھن ماگام بڈگام میں ایک پر وقار پروگرام۔

انٹرنیشنل جرنلسٹ چئیرمین جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی و این آر انڈیا نیوز جموں کشمیر سید مشتاق تھے مہمان خصوصی۔

الفلاح انسٹچوٹ آف ایجوکیشن آری پانتھن میں ایک پر رونق مادر طلباء زیر تعلیم بچوں کا ایک پروگرام برائے ملاقات مادران طلباء و انتظامیہ اسکول منعقد ہوا،
اس پروگرام میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بچوں کی ماؤں نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلا م پاک اور رسالت مأب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پاک سے ہوا۔
مادران و انتظامیہ کا یہ بڑا ہی سہانہ اور روح پرور منظر تھا جہاں قوم کی نو نہال بچوں کو علم۔ کے نور سے نوازا جائے اس موقعہ پر الفلاح انسٹچوٹ آف ایجوکیشن کے مہتمم جناب فیاض احمد،و غلام محمد، و تمام اساتزہ کرام شامل تھے اس پروگرام کے مہمان خصوصی وادی کے معروف ہردلعزیز بین الاقوامی جرنلسٹ چئیرمین جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی و این آر انڈیا نیوز جموں کشمیر سید مشتاق تھے اس موقع پر چئیرمین اسکول ھآزا جناب فیاض احمد اور منتظم پرنسپل جناب غلام محمد میر صاحب نے اپنے پر جوش خطبے میں بچوں کے والدین سے التماس کیا کہ وہ ان کو بچوں کے تدریسی عمل میں ساتھ دیں اور ساتھ ہی بچوں کے مستقبل کے لئیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ اس سلسلے میں پر وقار طور پر کچھ بچوں نے اپنے فن اور قابلیت کا فنی طور اظہار کیا جن کو بعد میں انعامات سے نوازا گیا، ساتھ ہی بچوں کے ماؤں نے بھی اسکولی منتظمین کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کو سمجھ میں آیا کہ بچے کو آگے بڑھنے میں ماں کا رول بہت ضروری ہے اس موقعے پر تمام والدین نے اسکولی انتظامیہ کا شکریہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ان کے بچوں کو موبائل، انٹرنیٹ اور کمیونٹی کلاسز کے زریعے پڈھایا گیا، آخر پر سید مشتاق نے تمام بچوں کے ماؤں اور بچوں کو ہدیہ تہنیت و تبریک پیش کئے۔
سید مشتاق صاحب نے پُر مغز خطاب فرماکر خواتین کو اپنے بچوں کے تعلیم و تربیت کی زمہ داری محصوس کرنے تلقین فرمائی اور اسلام کے احکام و فرامین کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیا ساتھ ہی عورتوں سے متعلق حالات حاضرہ کے مسائل کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں واضح کیا، آٸندہ نسلیں خواتین کی گود میں پرورش پاتی ہیں یہی گود بچوں کی پہلی درسگاہ ہے ماں جیسی تربیت کرے گی نسلیں ویسی ہی پروان چڑھے گی۔آج مسلم عورتوں میں بہت سی برائیاں پنپ رہی ہیں جس سے گھر کا ماحول خراب ہورہاہے رشتوں میں دراریں آرہی ہیں حالات نازک ہوتے جارہے ہیں،آج حالات خراب کرنے کی نہیں،بلکہ خوشگوار بنا نے کی ضرورت ہے گھر بگاڑنے کی نہیں سنوارنے کی ضرورت ہے گھر بنانا بگاڑنا عورتوں کے ہاتھوں میں ہے اس لئے گھر کو ٹوٹنے سے بچاؤ اولاد کو دین کے مطابق تعلیم و تربیت سے آراستہ کرو تاکہ اچھی نسل پروان چڑھے جو دین و سنت کا کام کرے سنت رسول پر عمل کرکے دنیا و آخرت کو سنوارے اور اپنے ماں باپ کا صدقہ جاریہ بنیں۔جلسہ میں علماۓ کرام کے علاوہ قرب و جوار سے کثیرمجمع خواتین نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ پروگرام کو ایس او پیز کا خیال رکھ کر انجام دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.