والدین اور اسکولی انتظامیہ ایک ہو کر سماج میں اہم کردار کریں تاکہ ہماری پود پھلے پھولے۔
حنفیہ ماڈل اسکول ایس اے رومی ہردہ ابورہ کارہامہ ٹنگمرگ کشمیر میں ایک پر وقار پروگرام۔ نیٹ میں کامیاب اسکول ھازا کے بچوں کو کیا گیا خوش آمدید۔
انٹرنیشنل جرنلسٹ چئیرمین جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی بیورو چیف حالات نیوز، این آر انڈیا نیوز جموں کشمیر سید مشتاق اور جموں کشمیر پرآئیوٹ اسکولز فورم کے ترجمان اعلیٰ جی ایم میر تھے مہمان خصوصی۔
این؛ آر، انڈیا نیوز جموں کشمیر سید مشتاق
حنفیہ ماڈل اسکول ایس اے رومی ہردہ ابورہ کارہامہ ٹنگمرگ بارہمولہ نارتھ کشمیر میں آج ایک پر رونق پروگرام برائے ملاقات طلباء و انتظامیہ اسکول منعقد ہوا، اس پروگرام مین جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے چئیرمین حالات نیوز جموں کشمیر کے بیورو، چیف نیشنل جرنلسٹ،اور پرائیویٹ اسکولز فورم کے ترجمان اعلیٰ جناب غلام محد میر صاحب شامل تھے اور نیٹ امتحان میں پوزیشن ہولڈر اسکول ھازا کا اسٹوڈنٹس ، ۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔ شامل تھے جن کو اسکولی انتظامیہ نے بطور مہمان اور اپنے شاگرد بلایا تھا پروگرام کا آغاز تلاوت کلا م پاک اور رسالت مأب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پاک سے ہوا۔ طلاب و انتظامیہ کا یہ بڑا ہی سہانہ اور روح پرور منظر تھا جہاں قوم کے نو نہال بچوں کو علم کے نور سے نوازا جاتا ہے اس موقعہ پر حنفیہ ماڈل اسکول ایس اے رومی رح کے مہتمم، چئیرمین جناب غلام نبی پنڈت ،و تمام اساتزہ صاحبان شامل تھے اس پروگرام کے مہمان خصوصی جی ایم میر جموں کشمیرپرائیویٹ اسکولز فورم کے ترجمان اعلیٰ،اور وادی کے معروف ہردلعزیز بین الاقوامی جرنلسٹ چئیرمین جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی و حالات نیوز بیورو چیف جموں کشمیر سید مشتاق تھے اس موقع پر چئیرمین اسکول ھآزا جی این پنڈت ، اور منتظم پرنسپل صاحب نے اپنے پر جوش خطبے میں بچوں کے والدین سے التماس کیا کہ وہ ان کو بچوں کے تدریسی عمل میں ساتھ دیں اور ساتھ ہی بچوں کے مستقبل کے لئیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ اس سلسلے میں پر وقار طور پر کچھ بچوں نے اپنے فن اور قابلیت کا فنی طور اظہار کیا جن کو بعد میں انعامات سے نوازا گیا، ساتھ ہی نیٹ میں پاس ہوئے بچوں نے بھی اسکولی منتظمین کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کو سمجھ میں آیا کہ بچے کو آگے بڑھنے میں والدین اور استاد کا رول بہت ضروری ہے اس موقعے پر بچوں نے اسکولی انتظامیہ کا شکریہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ان کو موبائل، انٹرنیٹ اور کمیونٹی کلاسز کے زریعے پڈھایا گیا، آخر پر سید مشتاق نے تمام بچوں اور نیٹ میں کامیاب ہوئےبچوں کو ہدیہ تہنیت و تبریک پیش کئے۔ سید مشتاق صاحب نے پُر مغز خطاب فرماکر والدین کو اپنے بچوں کے تعلیم و تربیت کی زمہ داری محصوس کرنے کی تلقین فرمائی اور اسلام کے احکام و فرامین کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیا ساتھ ہی والدین سے متعلق حالات حاضرہ کے مسائل کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں واضح کیا، انہون نے کہا کہ نسلیں ہماری خواتین کی گود میں پرورش پاتی ہیں یہی گود بچوں کی پہلی درسگاہ ہے ماں جیسی تربیت کرے گی نسلیں ویسی ہی پروان چڑھے گی ،آج مسلم عورتوں میں بہت سی برائیاں پنپ رہی ہیں جس سے گھر کا ماحول خراب ہورہاہے رشتوں میں دراریں آرہی ہیں حالات نازک ہوتے جارہے ہیں،آج حالات خراب کرنے کی نہیں،بلکہ خوشگوار بنا نے کی ضرورت ہے گھر بگاڑنے کی نہیں سنوارنے کی ضرورت ہے گھر بنانا بگاڑنا عورتوں کے ہاتھوں میں ہے اس لئے گھر کو ٹوٹنے سے بچاؤ اولاد کو دین کے مطابق تعلیم و تربیت سے آراستہ کرو تاکہ اچھی نسل پروان چڑھے جو دین و سنت کا کام کرے سنت رسول پر عمل کرکے دنیا و آخرت کو سنوارے اور اپنے ماں باپ کا صدقہ جاریہ بنیں۔ پروگرام میں علماۓ کرام کے علاوہ قرب و جوار سے کثیرمجمع بچوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پروگرام کو ایس او پیز کا خیال رکھ کر انجام دیا گیا۔
جی ایم میر ترجمان اعلیٰ
جموں کشمیر پرآیویٹ اسکولز فورم