بی جے پی لیڈر مبینہ اختر کا ملپورہ ملگام کنزر کی خواتین نے پرتپاک استقبال کیا۔
جموں کشمیر سید مشتاق 06/02/2022
آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر کارکن اور عوامی لیڈر ضلع سکریٹری بی جے پی بارہمولہ انچارج حلقہ گلمرگ، صدر خواتین ونگ بی جے پی بارہمولہ کا بارہمولہ شمالی کشمیر کے گاؤں ملپورہ ملگام کنزر کی عوام خاص کر خواتین نے پرتپاک خیرمقدم کیا، یہ پہلی بار ہوا ہے جہاں بڑے پیمانے پر اس گاؤں کی خواتین کو اکٹھا کر کے مبینہ اختر کو ان سے ملاقات کے لیے بلایا، خواتین نے ان کا پرتپاک اور جوش و خروش سے استقبال کیا، اور اپنی چھوٹی بہن کی طرح ان خواتین نے اپنے تمام مسائل اور علاقے کے مسائل تحریری طور پر مبینہ جی کے سامنے پیش کئے۔ اور زبانی طور پر، مبینہ اختر نے انہیں یقین دلایا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔ میٹنگ تقریباً تین گھنٹے جاری رہی اور عوام نے مبینہ اختر کی قیادت کو سراہا۔ نوجوان رہنما ہردلعزیز کارکن مدثر احمد کے علاوہ ہمہجہت ترقی اور پارٹی کے منشور پر روشنی ڈالی۔