*جشن خواجہ غریب نواز* دارالعلوم فیضان رسول تجپوروا کے وسیع وعریض احاطہ میں ہرسال کی طرح امسال بھی بڑےہی تزک و احتشام کے ساتھ حضرت مولانا محمد رئیس صاحب رضوی تیغی کی صدارت اور راجد لیڈر نوجوان شاعر مقبول احمد شہبازپوری کی نظامت میں منایا گیا، محفل پاک کا آغاز اللہ کے مقدس کلام سے دارالعلوم فیضان رسول کے استاذحافط و قاری محمد زاہد حسین نے کی بعدہ دارالعلوم کے طلبہ نے نعت و منقبت پڑھا اور مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی نے ہندوستان کے راجہ ہم سبھوں کا خواجہ فخر ہندوستان سلطان الہند عطاء رسول خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر موجود رہے پیرطریقت حضرت مولانا غلام رسول رضوی وقاری خوش الحان محمد جاوید صاحب، دارالعلوم فیضان رسول تجپوروا کے خزانچی الحاج محمد نذیر احمد حفیظی محمد انصار، محمد قیصر، محمد عرفان، وغیرہ