راشٹریہ سہارا پریوار کی جانب سے شاندار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا
حاجی پور عبدالواحد
اردو صحافت کے دو سال پورا ہونے پر راشٹریہ سہارا پریوار کی جانب سے پٹنہ کے تارا منڈل کے وسیع ہال میں سی ای او این چیف عزت مآب اپندر راٸےکی زیرصدارت میں گزشتہ روز ایک شاندار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا
اس موقع پر بہار کے ناٸب وزیراعلیٰ تارکیشور پرساد شرون کمار وزیر بہار سرکار ایم آٸی ایم کے ریاستی صدر و ایم ایل اے اخترالایمان رنجن پرساد یادو سابق ایم پی روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی کے علاوہ سرکردہ شخصیات موجودتھےاس موقع سے ریاست بہار میں تعلیمی سماجی طبی میدان میں نمایا کارکرگی کرنے والے لوگوں کو توصیفی سند اور مومنٹودیکر انکی حوصلہ افزاٸی کی گٸی اس موقع پر حاجی پور اسمبلی حلقہ کے سماجک رہنما آزاد ہومیوکلنک کے مشہور ومعروف ڈاکٹر عظیم انصاری کو طبی خدمات کے اعتراف میں نمایا کارکردگی کی بنیادپر سند و مومنٹودیکر نوازا گیا اس موقع پر بہار کےناٸب وزیراعلیٰ جناب تارکیشور پرساد نے موصوف ڈاکٹر عظیم انصاری کو سماجک کام میں پیش پیش رہنے کی بات کہیں مبارک باد پیش کرنے والوں میں ماسٹر عظیم الدین انصاری ماسٹر عبدالقادر محمد عمران محمد افروز سید کبیر عالم محمد عالم انصاری کے نام قابل ذکر ہے
