عید کا تہوار پوری انسانیت کو بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے / ایس ڈی او خورشید /
عید کا تہوار پوری انسانیت کو بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے / ایس ڈی او خورشید /
مہواویشالی / شبانہ فردوس / مہوا اسمبلی حلقہ کے تمام مساجد و تمام عید گاہ میں فرزندان توحید عیدالفطر کی نماز ادا کی واضح ہوکہ مسلمانان ہند لاک ڈاؤن میں گھروں پر ہی عید کی نماز سرکار کے حکم کے مطابق گزشتہ سالوں سے ادا کرتے رہے تقریباً دو سالوں کے بعد پہلی مرتبہ عید کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کئے اور نماز کے بعد گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اس روح پرور جماعت کی امامت مولانا اکبر علی اشرفی نے فرمائ وہیں نماز کے بعد ایس ڈی خور شید محکمہ آبی وسائل بہار سرکار نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار پوری انسانیت کو بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے جو اس ملک کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہے یہ تہوار ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط بھی کرتا ہے وہیں مولانا امتیاز عادل ندوی نے کہا کہ عید آپسی بھائی چارے کی دشمنی کو مٹا کر محبت،اخوت ،مروت کی پیغام دیتی ہے جس پر ہم مسلمانوں کو عمل کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں مفتی محمد مستقیم نے کہا کہ صوبہ اترپردیش میں مسجدوں سے مائک کو یوپی سرکار کے طرف سے ہٹاۓ جانے کا فیصلہ بہت افسوس کی بات ہے کیونکہ ہر مذہب کا اس کے عمل پر ایمان و یقین ہوتا ہے موصوف مفتی مستقیم نے یوپی کے سرکار اور کورٹ سے اپیل کی کہ مذہبی جگہوں کو مجروح نہ کیا جائے تاکہ آپسی بھائی چارہ قائم رہے نماز کے اخیر میں تمام مصلیان نے اپنے ملک ہندوستان کی ہمہ گیری ترقی اور اپنی مغفرت کی دعائیں اجتماعی طور پر کی شریک نماز میں انجینئر منظر حسن انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ، انجینئر آصف رضا ،انجینئر ریاض احمد آئی ٹی سیل ، سابق نائب سرپنچ ابو الکلام انصاری وغیرہ ہم شریک نماز تھے وہیں شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری نے ڈاکٹر ظفر انصاری کی تخلیق عید پر مرصع اور پر اثر نظم پیش کیا
عید آئی ہے عداوت کو مٹانے کے لئے
ہرطرف شمع محبت کو جلانے کے لئے
عید ہے درس وفا سارے زمانے کے لئے
دوست دشمن کے لئے اپنے یگانے کے لئے
