April 18, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

چاند تاروں کو چھونے کی آشا۔۔ کنزر ٹنگمرگ بارہمولہ میں ہوا ایک خاص پروگرام منعقد دور دور سے اسپیشلی ایبلڈ لوگوں نے کی پروگرام میں شرکت

چاند تاروں کو چھونے کی آشا۔۔
کنزر ٹنگمرگ بارہمولہ میں ہوا ایک خاص پروگرام منعقد
دور دور سے اسپیشلی ایبلڈ لوگوں نے کی پروگرام میں شرکت

این آر انڈیا نیوز
جموں کشمیر : 29/10/22

آج جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی و  اسپیشلی ایبلڈ ایسوسیشن بارہمولہ کے اشتراک سے کنزر ٹنگمرگ بارہمولہ جموں کشمیر میں ایک پر جوش اجتماعی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین جموں کشمیر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے چئیرمین و سارک جرنلسٹ بیورو ہیڈ این آر انڈیا نیوز جموں کشمیر سید مشتاق اور اسپیشلی ایبلڈ کے ضلع صدر محمد امین تانترے نے کی۔
پروگرام کی آرگنائزر محترمہ رقیہ بٹ تھی۔
یہ پروگرام چاند تاروں کو چھونے کی آشا کے نام پر کیا گیا۔ اس پروگرام میں بہت سارے اسپیشلی ایبلڈ لڑکی لڑکوں نے شرکت کو اور ان کے ساتھ انکے والدین بھی شامل پروگرام تھے
یہ پروگرام اس لئے منعقد کیا گیا تاکہ ایسے لوگوں کو ہماری بہت ضرورت ہے اور ان پروگراموں کا مقصد( ہم ایک ہیں) ہے اور یہ ہمارے سماج کے خاص ستوں ہیں۔
اس پروگرام میں تمام لوگوں نے اپنی اپنی رائے سامنے رکھی اور سبھوں نے اپنی زندگی کا تجربہ واضح کیا کہ کس طرح زندگی کو گزارنا چاہتے۔
اس پروگرام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد امین صدر ایسوسیشن نے کہا کہ ہم از خود کچھ نہ کچھ کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنا سہارا خود بننا چاہتے ہیں مگر پھر بھی ہمیں لوگوں کا ساتھ چاہیے۔
محترمہ رقیہ بٹ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اچھے لوگوں کا ساتھ ضروری ہے تاکہ ہم بھی یہ سمجھ لیں کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔
اسکے علاوہ علاقے کے ایک ہر دلعزیز گایک جناب عبدالاحد بٹ بٹہ پوری نے اپنی سریلی آواز میں صوفی گانے بجائے اور معززین حاضرین کا دل بہلایا۔
پروگرام میں سوشل ورکر جناب منظور احمد دستگیری کنزر نے بھی شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر پر سید مشتاق نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے معاشرے کے خصوصی افراد ہیں اور ہمیں ان کی مدد اور عزت کرنا لازمی ہے اور انشاءاللہ ہم انکے ساتھ اور پاس پاس ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.