April 29, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

اپنے آپ میں جینے کی امنگ پیدا کیجئے مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی*

*اپنے آپ میں جینے کی امنگ پیدا کیجئے مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی*

*جانے والے نہیں لوٹ کے آنے والے،،*
تیغی اکیڈمی ٹرسٹ کے چیئرمین نوجوان شاعر مقبول احمد شہبازپوری ویشالوی نے کہا ہےکہ کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان جو کچھ سوچتا ہے اس کا جسم اسی حساب سے کام کرنا شروع کردیتا ہے اگر آپ کو سردی زکام کھانسی ہوئی ہو اور آپ یہ سوچتے ہیں کہ اب آپ کو کورونا ہوجائے گا تو یاد رکھیں کورونا ضرور ہوگا کیوں کہ آپ نے یہ بات جیسے ہی سوچی جسم اپنی تیاری میں لگ گیا، آپ جان لیجےاگر کوئی انسان آپ کا حال پوچھے کہ یارآپ کیسے ہو اور آپ کا جواب یوں ہوا کہ ہاں بھائی ٹھیک ہی ہوں، تواللہ کی قسم آپ آزمالیں اس کے بعد آپ خود کو تھکا ہوا اور کمزور محسوس کریں گے اور اگر آپ کا یہی جواب یوں ہوگا کہ بھائی الحمدللہ بہت بہتر ہوں، تب آپ کا دل جھوم اٹھے گا اور آپ اپنے اندر خوشی محسوس کریں گے، اسی لئے خدارا منفی سوچ سے بچیں اور مثبت سوچ کو عام کریں یاد رکھیں اگر آپ مثبت سوچتے ہیں تو کامیابی آپ کا مقدر ہے، یقین مانیں یہ جو لوگ اتنے مررہے ہیں اس کے بارے میں میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسی فیصد لوگوں کے خوفزدہ ہونے سے موت ہورہی ہے، لوگوں کے دلوں میں ڈر سے ہیبت طاری ہوجارہی ہے اور یہی اصل وجہ ہے جو اتنے اموات ہورہے ہیں، ہاں ڈاکٹر کے گائیڈ لائن پہ چلیں اپنے آپ بھیڑ بھاڑ سے بچیں اسی لئے آپ سب سے میری گزارش ہے کہ کورونا یا اس سے مناسبت کوئی بھی بات جیسے مرنے کی خبر ان سب چیزوں کو زیادہ نہ پھیلائیں خدارا میری بات کو سمجھیں اور خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.