*جید عالم دین حضرت مولانا مرحوم عبداللہ رحمانی کے نمازِ جنازہ میں ہزاروں کے تعداد میں لوگ ہوۓ شامل*
سمستی پور (ذکی احمد)
ضلع کے معروف و مشہور بزرگ و جید عالم دین امارت شرعیہ کے رکن و شاہی عید گاہ بیگم پور کے خطیب و امام نگر نگم حلقہ کے وارڈ نمبر 14 رام نگر باشندہ سبکدوش معلم 95 سالہ حضرت مولانا عبداللہ رحمانی القاسمی کا انتقال گزشتہ کل سموار کو انکے اپنے رہائش گاہ پر ہو گیا۔مولانا کے انتقال کی خبر جیسے ہی ضلع سمیت ریاست میں پھیلی لوگوں کے اندر غم کا ماحول قائم ہو گیا اور آخری دیدار کیلئے لوگوں کی بھیڑ اُمنڈ پڑی۔ مولانا عبداللہ رحمانی القاسمی رحمۃاللہ علیہ کا نماز جنازہ آج منگل کو دن کے 10بجے مولانا مظہر الحق ٹیچر ٹرینگ کالج متھرا پور کے وسیع میدان میں ادا کی گئی اور کالج احاطہ میں ہی پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔مولانا کے نماز جنازہ میں امارت شرعیہ کے امیر شریعت کی ہدایت پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ کے قاضی شریعت مولانا انظار عالم القاسمی کی قیادت میں ایک وفد نماز جنازہ میں شرکت کی جس میں نائب قاضی شریعت مفتی وصی احمد القاسمی،مولانا عادل فریدی قاسمی سمیت کئی حضرات شامل تھے۔اس موقع پر نائب قاضی شریعت مفتی وصی احمد نے کہا کے امارت کا ایک اہم رکن آج اس دنیا فانی سے رخصت ہو گیا اپنی زندگی انہوں نے دین کی فلاح کیلئے وقف کرائی تھی۔انہوں نے کہا کے انکے وصال سے جو نقصان امارت و قوم کو ہوا ہے اسکی تلافی نا ممکن ہے۔نماز جنازہ مدرسہ رحمانیہ سپول بیرول دربھنگہ کے سابق مہتمم مولانا سعداللّٰہ القاسمی نے پڑھائی۔انکے نماز جنازہ میں امارت شرعیہ کے مجلس شورہ رکن ڈاکٹر راجندر پرساد ذراعت یونیورسٹی احاطہ میں واقع مسجد کے خطیب و امام مولانا ظفر رحمانی،شاہی عیدگاہ بیگم پور کے خطیب و امام مفتی افتخار عالم القاسمی،سمستی پور ضلع کانگریس کے صدر محمد ابو تمیم،راجد ایم ایل سی قاری صہیب ،یوتھ کانگریس کے قومی کوڈنیٹر انجینئر محمد ابو تنویر،ملی کونسل کے جنرل سیکریٹری مولانا نافع عارفی،ملی کونسل کے سیکریٹری مولانا رحمۃاللہ عارفی ،ضلع کے قاضی مولانا امان اللہ القاسمی،مفتی حامد اقبال کے علاوہ ضلع کے بزرگ صحافی ایس ایم جمیل،صحافی تنویر عالم تنہا،صحافی محمد نسیم و نعیم آزاد ضلع راجد اقلیتی سیل صدر محمد نسیم عبداللہ،سماجی کارکن محمد سعیب ،ضلع جمیعت علماء صدر قاری محمد شاہد ،مولانا انظار القاسمی،مولانا مرغوب عالم رحمانی،محمد عطاء الحق پھول بابو،کالج کے سیکریٹری محمد ابو سعید ،ڈائریکٹر ابو زاہد،اے وائی اسکول کے ڈائریکٹر محمد ابوالفرح،پرنسپل ڈاکٹر وارث ،ماسٹر محمد آفتاب ،امام رضوی،حاجی نعیم اشرف،طلبہ لیڈر سید شہباز رضا،ڈاکٹر اشرف ضیاء،راقب العسد ،ماسٹر انور علی،رضوان الحق گڈو ،محمد چننے سمیت کئی تعداد میں ضلع و ریاست کے لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مولانا کیلئے دعاء مغفرت کی۔مرحوم کے غمزدہ میں 2لڑکے چار لڑکی،پوتا پوتی و ناتی نتنی شامل ہیں۔ معلوم ہوکے مولانا موصوف مولانا عارف رحمانی رحمۃاللہ علیہ ہرسنگھ پور دربھنگہ کے بڑے پوتے تھے