چہرہ اور مہوا بلاک سے کئی مردو خواتین حج کے لئے روانہ
چہرہ اور مہوا بلاک سے کئی مردو خواتین حج کے لئے روانہ
مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی کے چہیتے چچا محمد نواب علی و چچی مومینہ خاتون شاہ پور جلال پور زیارت حرمین شریفین کے لئے روانہ ہوۓ جہاں اعجاز عادل شاہ پوری ، بیٹا محمد زاہد ، محمد ذاکر ، بیٹی شاہین پروین و ناہید پروین ، داماد لابیلا گارمیٹ پروپرائٹر محمد ظفر و محمد آفتاب عالم ، بہو فرزانہ پروین و شاہین پروین صحافیہ شبانہ فردوس شاہ پور ، چچا شوکت علی ، غلام رسول ، تبسم خاتون ، وہیں مہوا سنگھ راۓ سے ٹیچر شمع پروین کے خسر جناب محمد طاہر حسین اپنے اہلیہ محترمہ کے ساتھ زیارت حرمین شریفین کے لئے روانہ ہوئے اور مہوا بلاک کے سگھاڑہ سے محمد انور علی اور ان کی اہلیہ محترمہ اکبری خاتون اور عبد القادر حج کے لئے روانہ ہوئے حکیم پور جلال پور مہوا سے حاجی اظہار الحق صاحب کے صاحبزادے ماسٹر محمد مشتاق انصاری کے علاوہ درجنوں افراد حرمین شریفین کے لئے روانہ ہوئے ان لوگوں کو پٹنہ حج بھون سے لیکر گیا انٹر نیشنل ہوائی اڈہ تک نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کرنے والوں میں محمد شاہد ، اقراء شاہد ، شمع پروین مہوا سنگھ راۓ پروفیسر ناظم قادری سنگھارہ ، تیغیہ عمرہ سروس کے ڈاکٹر اعجاز انصاری ، ڈاکٹر سکندر ، آل بہار انصاری مہاپنچایت کے مکھیا وسیم نیر انصاری و ضلع ویشالی صدر ارشد انصاری ، پاتے پور بلاک صدر منیر انصاری ، گورول بلاک صدر شہزاد انصاری کے ساتھ سینکڑوں افراد نے نیک خواہشات پیش کی
