June 28, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

اردو داں طبقہ اپنے گھروں میں اردو اخبار کو خریدنا لازمی بنائیں / شیوچندر رام

اردو داں طبقہ اپنے گھروں میں اردو اخبار کو خریدنا لازمی بنائیں / شیوچندر رام

مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / راجد پارٹی کے سابق وزیر ثقافت جناب شیوچندر رام نے اپنے آبائی گاؤں مہوا مکند پور میں منعقدہ اردو ایکشن کمیٹی بہار شاخ ضلع ویشالی کے زیر اہتمام اردو بیداری کانفرنس بعنوان اردو زبان کی فروغ اور اس کی اہمیت و افادیت کمیٹی کے ضلع ویشالی جنرل سیکرٹری حافظ توقیر سیفی کے رہائش گاہ پر کمیٹی کے صدر جناب ماسٹر عظیم الدین انصاری کی صدارت میں اور صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری کی نظامت میں ہوئی جہاں سابق وزیر شیو چندر رام کی شرکت ہوئی جہاں اردو داں طبقہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تجرباتی واقعات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اردو داں طبقہ اپنے اپنے گھروں میں اردو اخبار کو خریدنا لازمی میں بنائیں اس سے بہت بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ جب اخبار آۓ گا تو اس کو گھر والے ضرور دیکھیں گے اور دھیرے دھیرے پڑھنے کی کوشش بھی کریں گے اور دھیرے دھیرے اردو زبان کی جو مٹھاس ہے اس سے متاثر ہوکر اردو پڑھنا جان جائیں گے انہوں نے اپنے وزارت کے دور کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیر تھا تو رہائش گاہ پر ہندی انگریزی اخبار کے ساتھ اردو اخبار بھی آتا تھا تو کوئی اردو والے آتے تو ان سے پڑھوا کر سنتے کہ میری خبر چھپی کہ نہیں اس طرح مسلسل دیکھتے دیکھتے میں اپنا نام جان گیا اس لئے آج آۓ ہوۓ محب اردو سے میری گزارش ہے کہ یہ عمل اپنائیں اور آدھا گھنٹہ اخبار کی سرخیوں پر خود نظر ڈالیں اور بچوں سے بھی پڑھوا کر سنیں تاکہ اس کو اردو زبان کی طرف ذہن سازی ہوسکے اور جب ذہن ساز گار ہوجائے گا تو میرا دعویٰ ہے کہ آپ کا کام ہوجائے گا اس کے بعد بہت رونے کی ضرورت نہیں پڑے گی ایسے عظیم اتحاد کی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے پابند عہد ہے اور میں بھی ذاتی طور پر اس کی ترقی اور بقا کے لئے تیار ہوں جب چاہیں جہاں لے چلیں میں چلنے کے لئے تیار ہوں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.